عیدالفطر پر 5 اسپیشل ٹرینیں چلائی جائیں گی، پاکستان ریلویز

بدھ 12 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان ریلویز نے عیدالفطر پر 5 خصوصی ٹرینیں چلانے کا شیڈول جاری کردیا، شیڈول کے مطابق عید ٹرین آپریشن 18 اپریل سے شروع ہوگا۔

پہلی عید اسپیشل ٹرین کراچی سے پشاور کینٹ جبکہ دوسری خصوصی ٹرین کوئٹہ سے راولپنڈی کے لیے روانہ ہوگی۔

خصوصی ٹرین شیڈول

شیڈول کے مطابق تیسری ٹرین 19 اپریل کو کراچی سے لاہور، چوتھی ٹرین 26 اپریل کو راولپنڈی سے کوئٹہ اور پانچویں عید اسپیشل ٹرین 27 اپریل کو لاہور سے کراچی روانہ ہوگی۔

خصوصی ٹرین شیڈول

ریلوے حکام کے مطابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی ہدایت پر مسافروں کی سہولت اور عید الفطر کے پرمسرت موقع  پر سفر کرنے والوں کے رش کے پیش نظر سپیشل ٹرینیں چلائی جا رہی ہیں۔

محکمہ ریلوے نے عید کی مناسبت سے مسافروں کے غیر معمولی رش کے باعث پہلے سے چلنے والی ٹرینوں کے ساتھ اضافی کوچز اور بوگیاں لگانے کی بھی ہدایت کی ہے۔

ریلوے حکام نے ورکشاپس ڈویژن کو خصوصی ٹرینوں کے لیے اضافی بوگیاں فراہم کرنے کی بھی ہدایت کر دی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ماہرنگ بلوچ کا بلوچستان میں سرگرم دہشتگرد تنظیموں کی مذمت سے دوٹوک انکار

پہلا ڈیجیٹل دل تیار، امراضِ قلب کے علاج میں انقلابی پیش رفت

’بدلہ لینا ہے، چھوڑنا نہیں ہے‘، جذباتی شائقین کی حارث رؤف سے گفتگو سوشل میڈیا پر وائرل

مڈغاسکر کے دارالحکومت میں مظاہروں کے بعد کرفیو نافذ

شہباز شریف کی ڈونلڈ ٹرمپ سے تاریخی ملاقات، ’اب پاکستان کو مچھلی کھانے کے بجائے پکڑنے کا طریقہ سیکھنا چاہیے‘

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر سے اہم ملاقات، ڈونلڈ ٹرمپ کو دورہ پاکستان کی دعوت، اہم منصوبوں پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی