انتخابی فنڈز کی عدم فراہمی: متعلقہ حکام کی 14 اپریل کو سپریم کورٹ طلبی

بدھ 12 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

الیکشن التوا کیس میں سپریم کورٹ نے پنجاب میں عام انتخابات کے لیے فنڈز کی عدم فراہمی پر اٹارنی جنرل اور گورنر اسٹیٹ بینک سمیت سیکریٹری خزانہ اور الیکشن کمیشن کو نوٹسز جاری کر دیے ہیں۔

پنجاب میں انتخابات کے لیے فنڈز جاری نہ کرنے پر نوٹس لیتے ہوئے عدالتی حکم عدولی پر سپریم کورٹ نے متعلقہ حکام کو چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے چیمبر میں 14 اپریل کو طلب کر لیا ہے۔

پنجاب میں عام انتخابات کے لیے فنڈز کی عدم فراہمی پر سپریم کورٹ نے نوٹسز جاری کرتے ہوئے 14 اپریل کو سیکریٹری خزانہ اور اٹارنی جنرل سمیت حکام کو ان چیمبر طلب کیا ہے۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ پنجاب میں انتخابات کے لیے فنڈز کی عدم فراہمی عدالتی احکامات کی حکم عدولی ہے، عدالتی حکم عدولی کے نتائج قانون میں واضح اور سب کے علم میں ہیں۔

سپریم کورٹ نے نوٹس میں کہا کہ تمام افسران 14 اپریل کو چیف جسٹس چیمبر میں پیش ہوں۔ الیکشن کے لیے فنڈز کی فراہمی توہینِ عدالت کی کارروائی سے زیادہ اہم ہے۔

عدالت نے گورنر اسٹیٹ بینک کو دستیاب وسائل سے متعلق تمام تفصیلات پیش کرنے جبکہ سیکریٹری خزانہ کو بھی تمام ریکارڈ ساتھ لانے کی ہدایت کی ہے۔

نوٹس میں دریافت کیا گیا ہے بتایا جائے کہ سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل کیوں نہیں کیا گیا۔ عدالت نے سیکریٹری الیکشن کمیشن کو پنجاب اور خیبرپختونخوا انتخابات سے متعلق تمام ریکارڈ بھی فراہم کرنے کا حکم دیا ہے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے پنجاب میں الیکشن کے التوا سے متعلق کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے الیکشن کمیشن کا 8 اکتوبر کو الیکشن کرانے کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے پنجاب میں عام انتخابات 14 مئی کو منعقد کرنے کا حکم دیا تھا۔

اپنے 4 اپریل کے فیصلہ میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے وفاقی حکومت کو 10 اپریل تک الیکشن کمیشن کو 21 ارب روپے کے فنڈز جاری کرنے اور الیکشن کمیشن کو اس ضمن میں 11 اپریل کو رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔

اپنے فیصلہ میں سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو فنڈ کی فراہمی سے متعلق رپورٹ بینچ کے ارکان کو چیمبر میں جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ فنڈز نہ ملنےکی صورت میں سپریم کورٹ متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کرےگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم