پاک زمبابوے ون ڈے سیریز کا پہلا میچ بلاوائیو میں کھیلا جا رہا ہے۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا۔ زمبابوے کی پوری ٹیم 41ویں اوور کی دوسری گیند پر 205 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔
زمبابوے کی پہلی وکٹ 40 رنز پر گری جب اوپنر جوائے لارڈ 15 رنز پر رن آؤٹ ہو گئے۔ انہیں عبداللہ شفیق نے رن آؤٹ کیا۔ دوسری وکٹ 58 ربز پر گری جب ڈیون میئرز 8 رنز بنا کر حسیب اللہ خان کی گیند پر آغا سلمان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔
کپتان کریگ ایروائن 6 اور تادیوانشے مارومانی 29، سیان ولیمز 23، برائن بینیٹ 20 اور برینڈن ماوتا ایک رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ بلیسنگ مزاربانی صفر، رچرڈ نگروا 48، سکندر رضا 39، جبکہ ٹریور گوانڈو 3 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
رچرڈ نگروا نے ٹیم کے لیے 48 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس میں 5 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔ پاکستان کی جانب سے سلمان آغا اور فیصل اکرم نے 3، 3 جبکہ حارث رؤف، عامر جمال اور محمد حسنین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
کپتان محمد رضوان نے ٹاس کے موقع پر کہا کہ پاکستان ٹیم میں نوجوان کھلاڑی بھی شامل کیے گئے ہیں۔ آج عامر جمال، فیصل اکرم اور حسیب اللہ ون ڈے ڈیبیو کررہے ہیں، امید ہے نوجوان سیریز میں اچھی کارکردگی دکھائیں گے۔ یاد رہے کہ بابر اعظم، شاہین آفریدی اور نسیم شاہ کو زمبابوے کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے آرام کروایا گیا ہے۔
پاکستان اسکواڈ
پاکستان الیون میں صائم ایوب، عبداللہ شفیق، کامران غلام، محمد رضوان، حسیب اللہ، سلمان آغا، عرفان خان، عامر جمال، حارث رؤف، محمد حسنین اور فیصل اکرم شامل ہیں۔
زمبابوے کا اسکواڈ
کپتان کریگ ایروائن، برائن بینیٹ، جویلورڈ گمبی، ٹریور گوانڈو، توانداناشے مارومانی، برینڈن ماوتا، بلیسنگ مزاربانی، رچرڈ نگروا، ڈیون مائرز، سکندر رضا، سیان ولیمز
پاک زمبابوے ون ڈے سیریز کا پہلا میچ آج دوسرا 26 جبکہ 28 نومبر کو تیسرا ون ڈے میچ کھیلا جائے گا۔ جس کے بعد یکم، 3 اور 5 دسمبر کو ٹی20 میچز کھیلے جائیں گے۔