بھارت میں گوگل میپ نے 3 افراد کی جان لے لی

اتوار 24 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

دنیا بھر میں عام طور پر گوگل میپ  کو سفر کے لیے بہترین رہبر مانا جاتا ہے، لوگ گوگل میپ کے ذریعے راستوں کا تعین کرتے ہیں اور اس کی رہنمائی میں اپنی منزل تک پہنچنے کی کوشش کرتے ہیں، تاہم بھارت میں گوگل کے بتائے گئے راستے پر چلنے سے 3 افراد کی جان چلی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: گوگل میپس پر کراچی کے 65 مقامات کیوں ’بدنام‘ ہوئے؟

بھارتی میڈیا کے مطابق  ضلع فرید پور کے ایک قصبے میں گوگل میپ کے بتائے گئے راستے پر سفر کرنے والی گاڑی زیر تعمیر پل سے نیچے گرگئی، جس سے گاڑی میں سوار   3 افراد ہلاک ہوگئے،  بدقسمت گاڑی بدایوں شہر سے فرید پور قصبے کی طرف  جارہی تھی۔

50 فٹ کی بلندی سے گرنے پر گاڑی میں سوار 2 بھائیوں سمیت 3 نوجوان موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: سرچ انجن گوگل کون سے معاون فیچرز ختم کر رہا ہے؟

اہلخانہ کے مطابق نوجوان گوگل میپ کے بتائے گئے راستے پر سفر کررہے تھے، جی پی ایس نے پُل کا راستہ کلیئر دکھایا لیکن آگے جا کر پُل موجود نہیں تھا، انتظامیہ نے زیر تعمیر پُل پر رکاوٹیں لگائی ہوتی اور کوئی اشارہ دیا ہوتا کہ پل زیر تعمیر ہے  تو افسوس ناک حادثہ پیش نہ آتا، پولیس کے مطابق حادثے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور  سے مختلف سیاسی رہنماؤں نے استحکامِ پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی

وفاقی آئینی عدالت میں سائلین کے لیے انفارمیشن اور آئینی ڈیسک قائم

صوبہ سندھ کے ضلع مٹیاری میں آج عام تعطیل کا اعلان

اسکولوں میں بچوں کے موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد

ٹریک کم، ٹرینیں آدھی، زمینوں پر قبضے، آئینی عدالت میں ریلوے کارکردگی پر کڑی تنقید

ویڈیو

شیخ حسینہ واجد کی سزا پر بنگلہ دیشی عوام کیا کہتے ہیں؟

راولپنڈی میں گرین انیشی ایٹیو کے تحت الیکٹرو بس سروس کا باضابطہ آغاز

پختون قوم پرست جماعت عوامی نیشنل پارٹی کے مستقبل کو کتنا خطرہ ہے؟

کالم / تجزیہ

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت

افغان، بھارت تجارت: طالبان ماضی سے کیوں نہیں سیکھ پا رہے؟