وزیراعظم شہباز شریف نے ڈیرہ غازی خان میں مفت آٹے کی تقسیم کے مرکز کا دورہ کیا ہے جو غازی یونیورسٹی میں قائم کیا گیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے آٹے کی تقسیم کے نظام کا جائزہ لیا اور اس موقع پر خود بھی لوگوں میں آٹا تقسیم کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف کا ڈیرہ غازی خان میں غازی یونیورسٹی میں قائم مفت آٹا تقسیم مرکز کا دورہ۔ وزیراعظم نے تھیلے تقسیم کرنے کے نظام کا جائزہ لیا pic.twitter.com/zv0JQqEFZ3
— PMLN (@pmln_org) April 12, 2023
شہباز شریف نے اس موقع پر لوگوں کے مسائل سنے جبکہ حکام کی جانب سے بریفنگ میں بتایا گیا کہ اب تک ڈویژن کے مستحقین میں 49 لاکھ آٹے کے بیگز تقسیم کیے جا چکے ہیں۔
انتظامیہ کی جانب سے شہباز شریف کو بریفنگ دی گئی کہ ڈیرہ غازی خان کے مستحقین میں 13 لاکھ سے زائد آٹے کے بیگز تقسیم کرنے کا عمل جاری ہے۔
اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف سے گرلز گائیڈ ایسوسی ایشن کے ارکان نے بھی ملاقات کی اور بتایا کہ ہمارا نمائندہ وفد لوگوں میں آٹے کی تقسیم کے عمل میں پیش پیش ہے جس پر وزیراعظم نے کہا کہ قوم کی بیٹیوں کا جذبہ قابل تحسین ہے۔
دریں اثناء وزیراعظم شہباز شریف نے مظفر گڑھ میں آٹے کی تقسیم کے مرکز کا دورہ کیا اور سہولیات کا جائزہ لیا، اس موقع پر وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب بھی ان کے ساتھ تھیں۔
وزیراعظم شہباز شریف مظفرگڑھ میں آٹا مرکز کا دورہ کر رہے ہیں https://t.co/wwP9zDNrFU
— PMLN (@pmln_org) April 12, 2023