لبنان سے حزب اللہ نے اسرائیل پر 340 میزائل اور ڈرون فائر کیے، جس سے 11 افراد زخمی ہوگئے ہیں، اسرائیلی فوج کے ریڈیو کے مطابق ان حملوں سے دارالحکومت تل ابیب میں شدید نقصان پہنچا ہے۔
دوسری جانب لبنانی دارالحکومت پر اسرائیل کے فضائی حملے جاری ہیں، جس سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے کیونکہ لبنان کی وزارت تعلیم نے بیروت کے اسکولوں میں تدریسی عمل جنوری تک معطل کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:اسرائیلی فوج کی لبنان میں فضائی بمباری، حزب اللہ کے ترجمان محمد عفیف شہید
لبنانی وزارت صحت نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی بمباری سے لبنان میں ایک ہی روز میں 84 افراد شہید ہوگئے ہیں، تاہم اس دوران لبنان سے اسرائیل پر راکٹ حملوں کے بعد تل ابیب میں بن گورین ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن عارضی طور پر معطل کردیا گیا ہے۔
اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت نے اسرائیلی اخبار ہارٹز کے تمام اشتہارات بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے، وزیر اعظم نیتن یاہو حکومت نے اخبار سے ہر طرح کا تعلق ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:اسرائیلی ٹینک لبنان کے رمیش قصبے میں داخل، حزب اللہ نے حیفا پر بیلسٹک میزائل داغ دیے
ہارٹز اخبار نیتن یاہو حکومت پر کڑی تنقید کرتا رہا ہے، گزشتہ سال اکتوبر سے جاری اسرائیلی حملوں سے لبنان میں 3 ہزار754 افراد شہید ہوئے ہیں۔
ایک جانب جہاں حزب اللّٰہ نے اشدود کے بحری اڈے پر بھی ڈرون حملے کا دعویٰ کیا ہے، وہیں اسرائیلی فورسز نے شمالی غزہ کے کمال عدوان اسپتال پر بھی تازہ حملے کیے ہیں، جس میں 2 افراد شہید اور ایک درجن سے زائد طبی عملہ زخمی ہوگیا ہے۔
مزید پڑھیں:لبنان حزب اللہ کو ملک بدر کرے ورنہ غزہ جیسے حالات کے لیے تیار رہے، اسرائیلی وزیراعظم
غزہ میں اسرائیل کی جانب سے روا نسل کشی میں 7 اکتوبر 2023 سے اب تک کم از کم 44,211 فلسطینی شہید اور 104,567 زخمی ہو چکے ہیں، ایک اندازے کے مطابق اس روز حماس کے زیر قیادت حملوں کے دوران اسرائیل میں 1,139 افراد مارے گئے تھے جب کہ 200 سے زیادہ کو یرغمال بنا لیا گیا تھا۔
غزہ پر جنگ شروع ہونے کے بعد سے لبنان میں اسرائیلی حملوں میں کم از کم 3,754 افراد شہید اور 15,626 زخمی ہو چکے ہیں۔