عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد اب کمی دیکھنے میں آ رہی ہے، پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 4300 روپے کمی ہو گئی ہے۔
ملک میں فی تولہ سونا 4300 روپے کمی کے بعد 278400 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 3657 روپے کمی کے بعد 238683 روپے کا ہو گیا ہے۔
اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 218793 روپے ہو گئی۔
جبکہ عالمی بازار میں سونا 43 ڈالر کمی کے بعد 2672 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے۔