پی ٹی آئی 9 مئی پارٹ ٹو کرنا چاہتی ہے، اسی کی تیاری ہورہی ہے، عظمیٰ بخاری

پیر 25 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی 9 مئی پارٹ ٹو چاہتی ہے، اور یہ اسی کی تیاری ہورہی ہے، ان کے احتجاج کو کوئی بھی پُرامن نہیں کہہ سکتا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کے مظاہرین کی جانب سے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی جارہی ہے، اب تک ایک پولیس اہلکار شہید اور 5 کی حالت تشویشناک ہے۔

یہ بھی پڑھیں پی ٹی آئی قافلہ سست روی کا شکار، بشریٰ بی بی نے کارکنوں کو نئی ہدایات جاری کردیں

عظمیٰ بخاری نے کہاکہ جب ریاست اپنی رٹ قائم کرنے پر آئی تو آپ کو پتا ہے کہ پھر کیا ہوگا، بشریٰ بی بی اس وقت سلطانہ ڈاکو کا کردار ادا کررہی ہیں۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے کہاکہ کوئی پاکستانی اس احتجاج کو پُرامن نہیں کہہ سکتا، یہ ایک طرف حملہ آور اور دوسری طرف مذاکرات کی بات کررہے ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے دعویٰ کیاکہ اس وقت تک پولیس کے 70 کے قریب اہلکار زخمی ہوچکے ہیں، جن میں سے 5 کی حالت تشویشناک ہے۔

انہوں نے کہاکہ پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے لوگوں نے پی ٹی آئی کے احتجاج کو مسترد کردیا ہے، عمران خان کے ہوتے ہوئے ملک کا بھلا نہیں ہوسکتا۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کی جانب سے احتجاج کی فائنل کال پر خیبرپختونخوا سے اسلام آباد کی جانب قافلہ رواں دواں ہے، وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور اور بشریٰ بی بی قافلے کی قیادت کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں جانی نقصان کے ذمہ دار اسلام آباد پر دھاوا بولنے والے خود ہوں گے، وزیر داخلہ

پی ٹی آئی نے اپنی حکمت عملی تبدیلی کرلی ہے، نئی حکمت عملی کے مطابق آج بھی رات سڑک پر ہی گزاری جائے گی، جبکہ کل صبح قافلہ دوبارہ اسلام آباد کی جانب بڑھے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp