جانی نقصان کے ذمہ دار اسلام آباد پر دھاوا بولنے والے خود ہوں گے، وزیر داخلہ

جمعہ 22 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ کسی کو کسی قسم کا کوئی احتجاج نہیں کرنے دیں گے، جانی نقصان کے ذمہ دار اسلام آباد پر دھاوا بولنے والے خود ہوں گے، عدالت کے حکم کی 100 فیصد تعمیل کریں گے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم سے ملاقات کروں گا جیسا انہوں نے کہا وہی کریں گے۔ اڈیالہ سے میرا کوئی رابطہ نہیں ہے۔

مزید پڑھیں: مذاکرات میں ناکامی پر پی ٹی آئی مظاہرین کو پولیس کمانڈوز کا سامنا کرنا ہوگا

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ عدالتی حکم تو آپ سب نے پڑھ لیا ہوگا، اس آرڈر کے بعد کسی قسم کے احتجاج اور دھرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ اگر یہ لوگ احتجاج کے لیے آئے تو مشکل ہوجائے گا اور ہر چیز کی ذمہ داری بھی انہیں پر ہوگی۔

محسن نقوی نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں امن وامان کی ذمہ داری صوبائی حکومت کی ہے، 18ویں ترمیم کے بعد صوبے میں امن و امان کی ذمہ داری وفاقی حکومت کی نہیں رہتی۔

’ان سے پوچھیں توجہ امن و امان پر ہونی چاہیے یا دھاوا بولنے پر ہونی چاہیے‘۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا پولیس کو سیاسی سرگرمیوں سے دور رہنے کی ہدایت، ضابطہ اخلاق جاری

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے علم ہے کہ کاروبار متاثر ہوگا، میں خود کاروبار، سڑکیں اور موبائل سروس بند ہونے کے حق میں نہیں ہوں۔ لیکن خیبرپختونخوا حکومت  وفاق پر حملہ آور ہے خیبرپختونخوا کے ذمہ دارلوگوں کو پتا ہونا چاہیے کہ ان کی کیا ترجیح ہے؟

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں