پی ٹی آئی کا احتجاج مسلح دہشت گردی ہے، مریم نواز کا ردعمل

پیر 25 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا احتجاج مسلح دہشت گردی کی کاوش ہے۔

اپنے ایک بیان میں مریم نواز نے کہاکہ خیبرپختونخوا سے آنے والے احتجاجی مظاہرین نے مختلف مقامات پر پولیس پوسٹوں پر فائرنگ کی ہے جس سے 20 سے زیادہ پولیس اہلکار زخمی ہوئے، یہ عمل افسوسناک ہے۔

یہ بھی پڑھیں پی ٹی آئی 9 مئی پارٹ ٹو کرنا چاہتی ہے، اسی کی تیاری ہورہی ہے، عظمیٰ بخاری

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ مظاہرین کے پاس آنسو گیس، چاقو، ماسک، شارٹ مشین گن اور دیگر چیزیں دیکھی گئی ہیں، جبکہ مظاہرین نے ایسا اسلحہ استعمال کیا جو صرف پولیس کے پاس ہوتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہم نے تصادم سے بچنے کے لیے پنجاب پولیس کو غیرمسلح رکھا ہے، ایک صوبے کی پولیس کا دوسرے صوبے کی پولیس پر حملہ کرنا قومی یکجہتی کو پارہ پارہ کرنے کے مترادف ہے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کی جانب سے احتجاج کی فائنل کال پر خیبرپختونخوا سے اسلام آباد کی جانب قافلہ رواں دواں ہے، وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور اور بشریٰ بی بی قافلے کی قیادت کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں پی ٹی آئی قافلہ سست روی کا شکار، بشریٰ بی بی نے کارکنوں کو نئی ہدایات جاری کردیں

پی ٹی آئی نے اپنی حکمت عملی تبدیلی کرلی ہے، نئی حکمت عملی کے مطابق آج بھی رات سڑک پر ہی گزاری جائے گی، جبکہ کل صبح قافلہ دوبارہ اسلام آباد کی جانب بڑھے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp