قوم نے افراتفری اور انتشار کی سیاست کو مسترد کر دیا، عطا اللہ تارڑ

منگل 26 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات، قومی ورثہ و ثقافت عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) ملک میں افراتفری اور انتشار کی سیاست کر رہی ہے، باشعورعوام نے انتشاری سیاست کو مسترد کردیا ہے، حکومت اپنی ’رٹ‘ برقرار رکھے گی۔

یہ بھی پڑھیں:ہم چاہتے ہیں کوئی جان نہ جائے ورنہ رینجرز 5 منٹ فائرنگ کرے تو کوئی نظر نہیں آئے گا، محسن نقوی

منگل کو نور خان ایئربیس پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات، قومی ورثہ و ثقافت عطا اللہ تارڑ نے پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ افراتفری اورانتشار کی سیاست کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کےعوام ترقی اور فلاح و بہبود کی سیاست چاہتے ہیں جس کا اظہار وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں حکومت کے عوام دوست اقدامات سے ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں پی ٹی آئی نے دھرنے کے لیے جگہ دینے کی پیشکش مسترد کردی، مذاکرات میں ڈیڈلاک

وفاقی وزیر نے کہا کہ جونہی ملک کے حالات بہتری کی جانب بڑھنے لگتے ہیں تو انارکی پھیلا کر ملک کی ترقی کو ’ڈی ریل‘ کر دیا جاتا ہے، حکومت وفاقی دارلحکومت میں انتشارکی سیاست کی قطعاً اجازت نہیں دے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp