مسلم لیگ ن کی رکن حنا پرویز بٹ کی جانب سے تحریک انصاف پر پابندی عائد کرنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرائی گئی ہے۔
حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کروائی گئی اس قرارداد میں کہا گیا کہ یہ ایوان تحریک انصاف کی جانب سے فیڈریشن پر جتھوں کے ساتھ حملہ کرنے کی شدید مذمت کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: احتجاج کی آڑ میں پرتشدد کاروائیوں میں پولیس اور رینجرز اہلکار شہید، سرکاری املاک کو نقصان
’ایک صوبے کا چیف ایگزیکٹو اور سابق خاتون اول فیڈریشن پر جتھوں کے ساتھ حملہ آور ہو رہے ہیں۔ شر پسندوں اور بلوائیوں نے پولیس اہلکاروں کو زخمی کیا اور گاڑیوں کو نذر آتش کر دیا ہے۔‘
قرارداد کے متن کے مطابق ایک مخصوص ٹولے نے سوچی سمجھی سازش کے تحت عوام کے جان و مال کو نقصان پہنچایا ہے۔ ’تحریک انصاف کے ایک دن کے احتجاج کے باعث پاکستان کو 190 ارب روپے کا نقصان ہو چکا ہے۔‘
مزید پڑھیں: عمران خان اور علی امین کیخلاف پولیس اہلکار کے قتل کا مقدمہ درج
حنا پرویز بٹ کے دستخط سے پنجاب اسمبلی میں جمع کرائی گئی قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ تحریک انصاف ایک شدت پسند جماعت ہے لہذا اس پر فوری پابندی عائد کی جائے۔