چیمپیئنز ٹرافی کے معاملے پر غور کے لیے آئی سی سی بورڈ میٹنگ طلب، اہم فیصلے متوقع

منگل 26 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آئندہ برس پاکستان میں شیڈول چیمپیئنز ٹرافی کے مستقبل پر غور کرنے کے لیے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے 29 نومبر کو بورڈ میٹنگ طلب کرلی۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ترجمان نے بورڈ میٹنگ بلائے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام بورڈ ممبران کو ایجنڈا بھیج دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں چیمپیئنز ٹرافی کے انعقاد میں بھارتی ہٹ دھرمی، آئی سی سی نے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا

میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی سی سی میٹنگ کے دوران چیمپیئنز ٹرافی کے شیڈول اور مستقبل پر غور کیا جائے گا۔

میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ آئی سی سی بورڈ میٹنگ میں چیمپیئنز ٹرافی کا ہائبرڈ ماڈل، پاکستان سے مکمل منتقلی یا ٹورنامنٹ کے التوا پر غور کیا جائے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بورڈ کی ترجیح ہوگی کہ چیمپیئنز ٹرافی کا ہائبرڈ ماڈل کے تحت انعقاد کیا جائے، تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ اس کے حق میں نہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بورڈ اراکین کی رائے جاننے اور تجاویز لینے کے بعد آئی سی سی کوئی حتمی فیصلہ کرےگا۔

یاد رہے کہ پاکستان آئندہ برس ہونے والے چیمپیئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کا میزبان ہے، جبکہ بھارت نے اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے سے انکار کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں بھارتی دباؤ، آئی سی سی نے پاکستان میں چیمپیئنز ٹرافی ٹور سے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کو نکال دیا

بھارت کی جانب سے ٹیم نہ بھیجنے کے اعلان کے باعث آئی سی سی نے تاحال شیڈول کا اعلان نہیں کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp