ریحام خان نے ہانیہ عامر کو شادی نہ کرنے کا مشورہ کیوں دیا؟

منگل 26 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف میزبان، فلم ساز اور بانی پی ٹی آئی کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کو شادی نہ کرنے کا مشورہ دیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ ہانیہ اگر شادی کے بجائے اپنے کیریئر پر توجہ دے تو وہ بہت آگے جائے گی۔ ان کا یہ کلپ سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوا تھا۔

حال ہی میں ہانیہ عامر کو شادی نہ کرنے کے بارے میں مشورہ دینے پر ریحام خان نے اس کی وجوہات بتائی ہیں۔ ریحام خان کا کہنا ہے کہ وہ سمجھتی ہیں لڑکیوں کو اپنی شادیوں میں جلدی نہں کرنی چاہیے اور اپنے کیریئر پر توجہ دینی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی بیٹیوں کو بھی یہی مشورہ دیتی ہیں کہ پہلے اپنے آپ کو مضبوط بنائیں پھر اگر آپ چاہیں تو شادی کر لیں۔

ریحام خان نے کہا  کہ لڑکیوں کو لگتا ہے کہ ان پر گھر میں پابندیاں ہیں اور شادی ہونے کے بعد انہیں آزادی مل جائے گی لیکن ایسا نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ شادی ضرورت نہیں بلکہ چوائس ہونی چاہیے اور شادی صرف اس  لیے نہیں کرنی چاہیے کہ آپ پر دباؤ ہے کیونکہ کئی بار ایسا ہوتا ہے کہ آپ کو اچھا شخص نہیں ملتا۔

یہ بھی پڑھیں: ’کیا آپ کے شوہر بھی ایسا ہی کرتے ہیں‘ ریحام خان کا خواتین سے سوال

اداکارہ کے مطابق شادی کا دباؤ مرد اور خواتین دونوں پر ہوتا ہے اس لیے دونوں کو اس کا دباؤ نہیں لینا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ماں باپ کو سمجھنا چاہیے کہ بیٹیاں بوجھ نہیں ہیں، والدین کے لیے پیغام ہے کہ اگر خدانخواستہ بیٹی کو طلاق ہو گئی اور بچے بھی ہو جائیں تو سارا بوجھ بھی آپ پر آ جائے گا اس لیے بہتر ہے خواتین کو تعلیم کے ساتھ ساتھ  کوئی ہنر سکھائیں تاکہ وہ مالی طور پر مستحکم ہوں۔

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سپریم کورٹ کا اہم آئینی فیصلہ: نیب مقدمات میں اپیلیں اور ضمانت کی درخواستیں وفاقی آئینی عدالت ہی سنے گی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پیٹرول 3 روپے 66 پیسے، ڈیزل 4 روپے 80 پیسے فی لیٹر مہنگا

گلوبل سپر لیگ: لاہور قلندرز نے ڈیزرٹ وائپرز کو 38 رنز سے شکست دے دی

کیا مصنوعی ذہانت انسان کے قابو سے باہر ہو رہی ہے؟ اوپن اے آئی کے ماڈل نے ٹیسٹ کے دوران حدود توڑ دیں

مودی کا مؤقف مسترد، کاکروچ جنتا پارٹی کا احتجاج میں تیزی لانے کا اعلان، حکومت نے پھر مہلت مانگ لی

ویڈیو

پاکستان کا دوٹوک انتباہ، حوثی باغیوں کی خیر نہیں، ایران کا بڑا اعلان، امریکا کی چال بھی ناکام

مودی نے طلبا کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے، بھارتی ایجنسی کس طرح پاکستانی صحافیوں کو استعمال کرنے کی کوشش کررہی ہے؟

قدیم انجینیئرنگ سے دنیا حیران، 2 ہزار سال پرانا چینی تالا جسے کھولنے کے لیے محض چابی نہیں بڑا دماغ بھی چاہیے

کالم / تجزیہ

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں

مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کا ابھرتا ہوا کردار

شفاف انتخابات کا فریب