بشریٰ اور گنڈاپور آپریشن کے دوران نکلنے میں کامیاب ہوگئے تھے، رانا ثنااللہ

بدھ 27 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ انہیں بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈاپور کے بارے میں علم نہیں کہ وہ کہاں ہیں البتہ معلوم ہے کہ وہ دونوں آپریشن کے دوران نکلنے میں کامیاب ہوگئے تھے۔

نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے بتایا کہ پاکستان  تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنوں کے خلاف آپریشن میں تقریباً ساڑھے 500 افراد کو حراست میں لیا گیا جبکہ اس آپریشن میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: احتجاج کی آڑ میں پرتشدد کارروائیوں میں پولیس اور رینجرز اہلکار شہید، سرکاری املاک کو نقصان

رہنما ن لیگ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ احتجاج کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت کے خلاف مقدمات میں یہ تمام لوگ نامزد ہوں گے اور املاک کو نقصان پہنچانے کے مقدمات بھی ان ہی کے خلاف درج کیے جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ خیبنرپختونخوا سے 15 سے 20 ہزار لوگ آئے تھے، جن میں افغان شہری بھی شامل تھے، یہ لوگ مسلح تھے اور ان کا لوٹ مار کا بھی ارادہ تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے احتجاجی مظاہرین سرکاری اسلحہ سے لیس، سی سی ٹی وی فوٹیج میں اہم انکشافات

رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ دن کے اوقات میں آپریشن میں زیادہ جانی نقصان بھی ہوسکتا تھا اس لیے آپریشن رات میں کیا گیا، ہم خون خرابہ نہیں کرنا چاہتے تھے۔

رانا ثنااللہ نے کہا کہ یہ لوگ ریڈ زون میں دوبارہ اکھٹے ہوئے تو دوبارہ آپریشن ہوگا، ریڈ زون سے باہر کہیں بھی اپنا احتجاج ریکارڈ کرواسکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کراچی میں ای چالان کے بعد روبوٹ کارز ٹریفک کا انتظام سنبھالنے کے لیے میدان میں آگئیں

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

‘شہر کی ترقی کے لیے ایک ہیں،’ باہمی تناؤ کے باوجود ٹرمپ اور زہران ممدانی کی خوشگوار ملاقات

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آئی ایم ایف رپورٹ: سرکاری ملکیتی ادارے کرپشن کی وجہ قرار، عدالتی اصلاحات پر زور

ویڈیو

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے حساس ڈیٹا کیوں چوری کیا؟ 28ویں آئینی ترمیم، کتنے نئے صوبے بننے جارہے ہیں؟

عدلیہ کرپٹ ترین ادارہ، آئی ایم ایف کی حکومت کے خلاف چارج شیٹ، رپورٹ 3 ماہ تک کیوں چھپائی گئی؟

کالم / تجزیہ

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت