عطا تارڑ کی پریس کانفرنس پر پارلیمنٹ کا اجلاس بلانا چاہیے، ترجمان خیبرپختونخوا حکومت بیرسٹر سیف

بدھ 27 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ترجمان خیبرپختونخوا حکومت بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ ظلم اور جبر کے بعد عطا تارڑ کی پریس کانفرنس یزیدیت کی نئی مثال ہے جس پر پی ٹی آئی کو فوری طور پر سینیٹ اور قومی اسمبلی کا اجلاس بلانا چاہیے۔

اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے حوالے سے اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ جعلی اور ظالم حکومت نے ظلم اور بربریت کی ایک اور داستان رقم کی، ماڈل ٹاون کے بعد سانحہ ڈی چوک بھی جعلی حکومت کے ماتھے کا جھومر بن گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد کا دیگر شہروں سے رابطہ منقطع، حکومت نے احتجاج کی کامیابی پر مہر لگا دی، بیرسٹر سیف

’‏ایسا ظلم کیا گیا ہے جب تاریخ لکھی جائے گی تو قلم بھی کانپ جائے گا، ظلم ہمیشہ خوفزدہ لوگ کرتے ہیں، نہتے کارکنوں پر گولیاں برسانا خوفزدہ ہونے کا ثبوت ہے۔‘

بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا تھا کہ جعلی حکومت ظلم کرکے ہار گئی جبکہ پی ٹی آئی ظلم برداشت کرکے جیت گئی، انہوں نے الزام عائد کیا کہ جعلی اور ظالم حکومت نے 18 اور 20 سال کے نوجوانوں کے سروں میں گولیاں اتاریں۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کے احتجاج میں ن لیگ کے مسلح لوگ شامل ہوگئے، بیرسٹر سیف کا الزام

’جعلی حکومت ماتم کی بجائے جشن منا رہی ہے، ظلم اور بربریت کے ذریعے عمران خان کو عوام کے دلوں سے نہیں نکالا جاسکتا ہے، ظلم اور جبر کے بعد عطا تارڑ کی پریس کانفرنس یزیدیت کی نئی مثال ہے۔‘

بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو فوری طور پر سینٹ اور قومی اسمبلی کا اجلاس بلانا چاہیے اور اس ضمن میں خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس بھی طلب کیا جارہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نائجیریا: مسلح افراد کا ایک ہفتے میں دوسری بار اسکول پر حملہ، 215 طلبا اغوا کرکے لے گئے

جی 20 سربراہان اجلاس: امریکی بائیکاٹ کے باوجود متفقہ اعلامیے کا مسودہ تیار

کراچی میں ای چالان کے بعد روبوٹ کارز ٹریفک کا انتظام سنبھالنے کے لیے میدان میں آگئیں

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

‘شہر کی ترقی کے لیے ایک ہیں،’ باہمی تناؤ کے باوجود ٹرمپ اور زہران ممدانی کی خوشگوار ملاقات

ویڈیو

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے حساس ڈیٹا کیوں چوری کیا؟ 28ویں آئینی ترمیم، کتنے نئے صوبے بننے جارہے ہیں؟

عدلیہ کرپٹ ترین ادارہ، آئی ایم ایف کی حکومت کے خلاف چارج شیٹ، رپورٹ 3 ماہ تک کیوں چھپائی گئی؟

کالم / تجزیہ

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت