اسلام آباد کا دیگر شہروں سے رابطہ منقطع، حکومت نے احتجاج کی کامیابی پر مہر لگا دی، بیرسٹر سیف

ہفتہ 23 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صوبہ خیبر پختونخوا کے مشیراطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسلام آباد کا ملک کے دیگر شہروں سے رابطہ منقطع ہے۔حکومت نے اسلام آباد سیل کر کے احتجاج کی کامیابی پر مہر لگا دی۔

یہ بھی پڑھیں:24نومبر احتجاج: مارچ ہر صورت ہو گا، بشریٰ بی بی خود ماینٹرنگ کریں گی، پشاور میں پارٹی قیادت کا بڑا فیصلہ

بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ حکومت بچانے کے لیے پاکستان کو بند کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت عوام کی زندگی اجیرن کرنے کے بجائے عوام کا حق واپس کرے۔

واضح رہے کہ آج 24 نومبر کو پی ٹی آئی کے ممکنہ احتجاج کے پیشِ نظر اسلام آباد شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر پولیس تعینات کر دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ اسلام آباد اور راولپنڈی کو ملانے والا مرکزی راستہ فیض آباد انٹرچینج بھی بند کر دیا گیا ہے۔

اسلام آباد اور راولپنڈی کے سنگم پر واقع اہم مقام فیض آباد فیض آباد تک بیشتر کاروباری مراکز بند ہیں جبکہ فیض آباد لاری اڈے پر ہوٹل اور ریسٹورنٹ خالی کرا دیے گئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسحاق ڈار کی برطانوی قومی سلامتی مشیر سے ملاقات، خطے کی سیکیورٹی اور پاک برطانیہ تعاون پر تبادلہ خیال

انڈونیشیا: بدعنوانی کے خلاف ہزاروں افراد پارلیمنٹ کے سامنے پہنچ گئے، پولیس کے ساتھ جھڑپیں

بچوں کے لیے فیس بک، انسٹاگرام پر بڑا کریک ڈاؤن، روزانہ صرف 2 گھنٹے استعمال کی اجازت

طالبان نے افغانستان میں فائبر آپٹک نیٹ ورک کی توسیع روک دی

برطانیہ کو یوکرین جنگ میں مداخلت پر روس کی سخت دھمکی، فوجی تنصیبات نشانہ بنانے کا انتباہ

ویڈیو

دفاعی تعاون کے بعد پاک سعودی اقتصادی و زرعی شراکت داری مضبوط بنانے پر اتفاق، ٹیکنالوجی، پانی اور زرعی تجارت میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ

پمز آتشزدگی: جدید فائر سیفٹی نظام ہوتا تو اتنا بڑا سانحہ نہ ہوتا

بیرسٹر سیف کا عمران خان سے رابطہ بحال، علی امین گنڈاپور عرصے بعد متحرک ہوگئے، سہیل آفریدی سے بھی دوریاں ختم

کالم / تجزیہ

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ