گزشتہ دنوں پاکستانی تاجر کی جانب سے چین معدنیات کے بجائے مٹی بھیجنے کے کیس میں پیشرفت ہوئی ہے، جس کے مطابق ایف آئی اے نے کسٹم ایکسپورٹ حکام کو بھی شامل تفتیش کر لیا۔
ذرائع کے مطابق معدنیات کے نام پر مٹی ایکسپورٹ کی کلیرنس ساؤتھ ایشیا پاکستان ٹرمینل سے گرین چینل کے ذریعے ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں:بھارتی کمپنی ویکون گروپ کے سربراہ گورو سریواستو کی دھوکا دہی کیسے بے نقاب ہوئی؟
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ کسٹم ہاؤس کراچی میں موجود کلکٹریٹ کسٹم ایکسپورٹ کے خلاف بھی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ 100 کنٹینرز پر مشتمل ساڑھے 4 لاکھ ڈالر کی ایک اور کنسائمنٹ کی ایل سی آخری لمحات میں منسوخ کر دی گئی ہے۔
ایف آئی اے نے مقدمے کی تفتیش میں شواہد سامنے آنے پر مزید گرفتاریوں کا امکان ظاہر کیا ہے۔
واضح رہے کہ جعل سازی اور ملکی برآمدات کو بدنام کرنے کی سازش میں 2 مرکزی ملزمان پہلے ہی گرفتار ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستانی تاجر کی جانب سے چینی کمپنی کو معدنیات کے بجائے 11کروڑ کی مٹی بھیج دی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:مکہ مکرمہ میں حج دھوکا دہی میں ملوث 4 افراد گرفتار
ایف آئی اے کے مطابق سید ذیشان افضل بلگرامی جو میسرز ڈونزو ٹریڈرز کے مالک ہیں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ایف آئی آر فوجداری انکوائری کے بعد درج کی گئی ہے جو ایک چینی درآمد کنندہ کمپنی جیانگسو پراونشل فارن ٹریڈ مس کورائن چن کی شکایت پر کی گئی۔