احتجاج میں جاں بحق 3 مظاہرین کے جنازوں کا گواہ ہوں، شاہد خاقان عباسی

جمعہ 29 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج میں شریک 2 افراد کے جنازے ان کے حلقے جبکہ ایک جنازہ مردان میں ہوا۔

نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 3 مظاہرین کی گواہی تو میں دے سکتا ہوں کہ یہ احتجاج میں شہید ہوئے ہیں، لیکن حکومت سینہ زوری کررہی ہے کہ کوئی ہلاکت نہیں ہوئی، آپ نے گولیاں چلائیں ہیں، لوگ مرے ہیں، یہ آپ کو ماننا پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی احتجاج، پمز اسپتال اور پولی کلینک میں کتنی لاشیں اور زخمی پہنچے؟

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں رات کے اندھیرے میں گولیاں چلائی گئیں جو سمجھ سے بالاتر ہے، کیا مظاہرین نے وہاں حملہ کیا تھا، کیا ایسی کوئی ویڈیوز ہیں جن میں نظر آرہا ہو کہ کوئی آپ پر حملہ آور ہوا اور آپ نے اپنے دفاع میں گولی چلائی۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ دن کی روشنی میں احتجاج کرنے والے مظاہرین پر گولی چلانا بھی قابل قبول نہیں، رات کے اندھیرے میں، لائیٹس بند کرکے گولیاں چلانے کا کیا مقصد تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی احتجاج، آپریشن کے دوران صفر سے 278 تک ہلاکتوں کا دعویٰ

انہوں نے کہا کہ یہ بدقسمتی ہے کہ جس طرح کا ماحول یا سوچ اس وقت اسلام آباد کے اندر ہے، اس کا اندازہ نہیں کیا جاسکتا کہ جو کچھ ہوا ہے اس کے بارے میں لوگ ملک اور حکومت کے بارے میں کیا سوچ رہے ہیں۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ دوسری طرف حکومت سینہ زوری کررہی ہے کہ کوئی ہلاکت نہیں ہوئی، ایسا ہے تو حکومت اسپتالوں کے ریکارڈ پیش کرے اور ڈاکٹروں کو بات کرنے دے، آپ نے گولیاں چلائیں ہیں، لوگ مرے ہیں، یہ آپ کو ماننا پڑے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سیاست، روحانیت اور اسٹیبلشمنٹ کا متنازع امتزاج،  عمران خان اور بشریٰ بی بی پر اکانومسٹ کی رپورٹ

برازیلی انفلوئنسر عمارت کی چھت سے گر کر ہلاک

لیڈی ریڈنگ اسپتال میں آتشزدگی، بروقت کارروائی سے صورتحال پر قابو پا لیا گیا

شاباش گرین شرٹس! محسن نقوی کی ون ڈے سیریز جیتنے پر قومی ٹیم کو مبارکباد، سری لنکا کا بھی شکریہ

بابر اعظم کا ایک اور سنگ میل، پاکستان کے جانب سے سب سے زیادہ ون ڈے سینچریوں کا ریکارڈ برابر کردیا

ویڈیو

سپریم کورٹ ججز کے استعفے، پی ٹی آئی کے لیے بُری خبر آگئی

آئینی ترمیم نے ہوش اڑا دیے، 2 ججز نے استعفیٰ کیوں دیا؟ نصرت جاوید کے انکشافات

اسلام آباد کے صفا گولڈ مال میں مفت شوگر ٹیسٹ کی سہولت

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے