وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے اختلافات کی تردید کرتے ہوئے اس ضمن میں تمام خبروں کو پروپیگنڈا قرار دیا ہے۔
جمعہ کو اپنے ایک بیان میں علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی سے اختلافات میں کوئی صداقت نہیں، اس حوالے سے نشر کی گئی تمام خبریں فقط پروپیگنڈا ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ وہ اسلام آباد احتجاج سے متعلق تفصیلات آج خیبرپختونخوا اسمبلی سے خطاب میں بیان کریں گے۔ ’احتجاج کے موقع پر کیا ہوا اور مسقبل میں کیا کرنا ہے وہ سب اسمبلی میں بتاؤں گا۔‘
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ اسلام آباد احتجاج پرامن تھا اس کے باوجود ان کیخلاف بے بنیاد مقدمات درج کیے گئے ہیں، انہوں نے کہا کہ ان کی تحریک کا مقصد بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی ہے۔
مزید پڑھیں:
واضح رہےکہ میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کے اجلاس کے دوران علی امین گنڈاپور اور بشریٰ بی بی کے درمیان تلخ کلامی ہوئی تھی جبکہ احتجاج ختم ہونے کے اعلان پر بھی پی ٹی آئی کارکنوں نے قیادت کو خوب برا بھلا کہا تھا۔














