سپریم کورٹ میں کام کی رفتار تیز، ایک ماہ میں نمٹائے گئے کیسز کی تفصیلات جاری

جمعہ 29 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کے چارج سنبھالنے کے بعد عدالت عظمیٰ میں کام کی رفتار کو تیز کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں سپریم کورٹ: آئینی بینچ نے 2 مقدمات سماعت کے لیے ریگولر بینچ کو واپس بھیج دیے

سپریم کورٹ نے مقدمات نمٹانے کے حوالے سے اعلامیہ جاری کیا ہے جس کے مطابق 28 اکتوبر سے لے کر 29 نومبر کے ایک مہینے کے دوران عدالت عظمیٰ نے 4372 مقدمات نمٹائے جبکہ اسی عرصے کے دوران نئے دائر ہونے والے مقدمات کی تعداد 1853 ہے۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی قیادت میں یہ اس عزم کا اظہار ہے کہ سپریم کورٹ پرانے مقدمات کو جلد سے جلد ختم کرنا چاہتی ہے۔ اس سلسلے میں چیف جسٹس اور ان کے ساتھی ججز نے دن رات کام کیا ہے۔ اعلامیہ کے مطابق مقدمات کے تیز رفتار فیصلوں کے علاوہ چیف جسٹس نے عدالتی اصلاحات کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کو مقدم رکھا اور اس سلسلے میں عوام کی آرا سے آگاہی کے لیے ماہرین کی خدمات حاصل کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں سپریم کورٹ میں اہم مقدمات کی سماعت، آئینی بینچ کیوں ٹوٹا؟

سپریم کورٹ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ عدلیہ کو صاف، شفاف اور عوام کے لیے قابلِ رسائی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاک افغان مذاکرات: ایک کے بعد ایک نیا گیم، نصرت جاوید نے حقائق سے پردہ اٹھادیا

امریکا میں الو بڑھ گئے، محکمہ داخلہ کا سخت کارروائی کا فیصلہ

وزیراعظم آزاد کشمیر کے نام کا اعلان اسلام آباد سے نہیں بلکہ کشمیر سے ہوگا، بلاول بھٹو

کیا علیمہ خان نے خیبرپختونخوا کابینہ میں من پسند اراکین شامل کروائے؟

ڈونلڈ ٹرمپ نے پاک بھارت جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں، وزیراعظم شہباز شریف

ویڈیو

پاک افغان مذاکرات: ایک کے بعد ایک نیا گیم، نصرت جاوید نے حقائق سے پردہ اٹھادیا

اقراء یونیورسٹی اسلام آباد میں ٹیکسٹائل تھیسس ڈسپلے، طلبہ کا حیران کن تخلیقی کام

نواز شریف کی خواہش پر بسنت کا تہوار لاہور میں منایا جائے گا؟

کالم / تجزیہ

مولانا فضل الرحمان ٹھیک شاٹس نہیں کھیل پا رہے

مذہب، فلسفہ اور ریاست

اگر  خوبرو ’دیئیلا‘ پاکستان میں آ جائے تو؟