سپریم کورٹ میں اہم مقدمات کی سماعت، آئینی بینچ کیوں ٹوٹا؟

منگل 19 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے مختلق کیسز کی سماعت کی، جس میں نجی چینل کے خلاف تنخواہوں کی عدم ادائیگیاں، گھی ملز پر ٹیکس، زیر زمین پانی پر ٹیکس کے نفاز سے متعلق ازخود نوٹس شامل ہے۔ اس کے علاوہ آئینی بینچ نے اعلیٰ عدلیہ کے ججز کی پارلیمنٹ میں تقریروں کے خلاف درخواست بھی خارج کردی۔

جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 7رکنی لارجر آئینی بینچ نے کیسز کی سماعت کی۔ اس دوران نجی چینل کے خلاف تنخواہوں کی عدم ادائیگیوں پر سماعت کرنے والا  آئینی بینچ جسٹس عائشہ ملک کے کس سننے کے انکار کے بعد ٹوٹ گیا۔

مزید پڑھیں: سپریم کورٹ میں کام کی رفتار تیز، آئینی بینچ نے 3 روز میں کون سے اہم مقدمات سنے؟

جس پر جسٹس امین الدین نے کہا کہ نجی چینل ملازمین تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے نیا آئینی بینچ تشکیل دیا جائے گا، معزز جج صاحبہ نے از خود نوٹس سننے سے انکار کیا ہے، کیس اہم ہے اس لیے آج عدالتی کارروائی کو ملتوی کر رہے ہیں۔ تنخواہوں کا کیس نئے آئینی بینچ میں سماعت کے لیے لگے گا۔

گھی ملز پر ٹیکس سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران جسٹس جمال خان مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ میرے خیال میں مجھے کیس کی سماعت نہیں کرنی چاہیے۔ وکیل درخواست گزار نے کہا کہ اس کیس میں فل بینچ کا فیصلہ ہے۔ جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ 26ویں آئینی ترمیم کے بعد اب فل کورٹ نہیں رہا۔ 7رکنی آئینی بینچ کو ہی اب فل کورٹ سمجھا جائے۔

تاہم، آئینی بینچ نے وفاق سمیت تمام صوبوں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی۔

زیر زمین پانی پر ٹیکس کے نفاز سے متعلق ازخود نوٹس کیس پر سماعت کے دوران صوبائی لا افسران نے موقف اپنایا کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا نے قانون سازی کرلی ہے۔ جس پر جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ باقی صوبے بھی قانون سازی کرلیں، جب قانون نہیں بنایا جائے گا تو مقدمات 20، 20سال تک ہی چلتے رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں اہم کیسز کی سماعت

جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا کہ اپنا کام نہیں کیا جاتا پھر کہتے ہیں عدالتیں کام نہیں کرتیں۔ ان کے ریمارکس کے بعد عدالت نے  کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کردی۔

ایک اور کیس میں سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے اعلیٰ عدلیہ کے ججز کی پارلیمنٹ میں تقریروں کے خلاف درخواست گزار محمد اختر نقوی کی عدم پیروی پر درخواست خارج کی۔ آئینی بینچ نے درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات برقرار رکھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فیس بک، انسٹا کی مدر کمپنی میٹا کے خلاف مقدمہ کو ’تاریخی‘ کیوں قرار دیا جارہا ہے؟

آزاد کشمیر، پیپلز پارٹی نے خواتین کی مخصوص نشستوں کے لیے امیدواروں کی حتمی فہرست بلاول بھٹو کو ارسال کردی

وزیراعظم شہباز شریف کی  وزیر پیٹرولیم کو ڈیزل قیمتوں میں کمی کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت

مہک پنڈی والی کی دھواں دھار بیٹنگ نے سب کو حیران کردیا، پاکستان ویمنز ٹیم میں شامل کرنے کا مطالبہ

غزہ پر جارحیت، حماس کا نیتن یاہو پر جنگ بندی مذاکرات سبوتاژ کرنے کا الزام

ویڈیو

پاکستان میں کون سے نئے صوبے بننے چاہئیں؟ اراکین پارلیمنٹ کی رائے

وی ایکسکلوسیو: عمران خان بیمار ہیں تو انہیں طبی سہولیات ملنی چاہییں، رانا احسان افضل

پاکستان میں خواتین معذوری کے ساتھ کن مسائل کا سامنا کرتی ہیں؟

کالم / تجزیہ

سپمورن سنگھ کالرا سے گلزار تک

وزیر اعلیٰ اسلام آباد کا اقتدار کب ختم ہوگا؟

انتقال کے 29 برس بعد