شمالی وزیرستان میں ٹریفک حادثہ: پاک فوج نے بروقت ریسکیو آپریشن کرکے قیمتی جانیں بچالیں

جمعہ 29 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں ٹریفک حادثے کے بعد پاک فوج نے بروقت ریسکیو آپریشن کرکے قیمتی جانوں کو بچا لیا۔

یہ بھی پڑھیں پاکستان آرمی کا اسکردو میں ریسکیو آپریشن جاری

رپورٹ کے مطابق شمالی وزیرستان میں سیدگئی کے قریب مسافر کوچ گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 10 مسافر زخمی ہوگئے۔

پاک فوج نے فوراً ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے زخمی مسافروں کو کھائی سے نکال کے ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور ریسکیو اداروں کی مدد کرتے ہوئے قریبی اسپتال منتقل کردیا۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پاک فوج کا ریسکو اینڈ پیرامیڈیکل اسٹاف جائے حادثہ پر پہنچا اور زخمیوں کی مدد کی۔

یہ بھی پڑھیں پاکستان کیخلاف افغانستان سے لائے گئے غیرملکی اسلحے کا استعمال، ثبوت پھر منظرعام پر

پاک فوج کے پیرامیڈیکل اسٹاف نے زخموں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے ڈی ایچ کیو اسپتال بنوں روانہ کیا، امدادی کارروائی میں پاک فوج کے ساتھ ریسکو 1122 کی ٹیم بھی موجود تھی۔

علاقے کے لوگوں نے بروقت ریسکو آپریشن اور امداد پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کے چچا سید مجاہد حسین بخاری انتقال کر گئے

کراچی: فائیو اسٹار ہوٹل کو 28 سال قبل چوری شدہ گاڑی پر ای چالان موصول

جی ڈی پی 3 فیصد بڑھتا ہے مگر سیلاب 9 فیصد نقصان کرتا ہے، سیاست اس پر ہونی چاہیے، مصدق ملک

ایم کیو ایم کی خاتون رکن کہکشاں خان کو امریکا میں 8 سال قید کی سزا، جرم کیا تھا؟

شیخ حسینہ کی سزائے موت کے فیصلے پر کوئی بدامنی نہیں ہوئی، بنگلہ دیشی مشیر داخلہ کا دعویٰ

ویڈیو

مردوں کےعالمی دن پر خواتین کیا سوچتی ہیں، کیا کہتی ہیں؟

کوئٹہ کے مقبول ترین روایتی کلچوں کا سفر تندور کی دھیمی آنچ سے دلوں تک

27ویں ترمیم نے چیخیں نکلوا دیں، فیض حمید کیس میں بڑا کھڑاک

کالم / تجزیہ

پاک افغان تناؤ، جے شنکر کے بیان سے امید باندھیں؟

تحریک انصاف کو نارمل زندگی کی طرف کیسے لایا جائے؟

فواد چوہدری کی سیز فائر مہم اور اڈیالہ جیل کا بھڑکتا الاؤ