ستیش کوشک دہلی میں رواں سال مارچ کے مہینے میں کار میں سفر کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے66سال کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔
بھارتی آنجہانی اداکار ستیش کوشک13اپریل 1956کوپیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے ایک پرانے انٹرویو میں اپنے کیرئیر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اپنی ان نوکریوں کا ذکر کیا جو انہوں نے پہلی مرتبہ ممبئی آنے کے بعد کی تھیں۔
اداکار نے بتایا تھا کہ’80کی دہائی میں جب وہ ممبئی میں اداکار بننے کے لیے آئےتو شروع کے دنوں میں انہیں کوئی کردار نہیں مل رہا تھا۔ اس وقت زیادہ تر ہیروزکامیڈی،ایکشن سب کچھ کرتے تھے۔ وہ ممبئی میں نئے تھے،انہیں اداکاری کا کوئی موقع نہیں ملا تو۔زندہ رہنے کے لیے انہوں نے ٹیکسٹائل مل میں نوکری شروع کردی‘۔
آنجہانی اداکار نے مزید بتایا تھا کہ انہوں نے ٹیکسٹائل مل کے ساتھ ساتھ تھیٹر میں بھی کام کرنا شروع کر دیا تھا،اسی لیے وہ صبح مل میں کام کرتے تھے اور شام کو تھیڑ میں۔
جب انہیں اداکاری کا کوئی موقع نہ ملا تو آخر میں انہوں نے اسسٹنٹ بننے کا فیصلہ کیا،اس فیصلے کے بعد انہوں نے شیکھر کپور کو جوائن کیا۔
2020میں ستیش کوشک نے اپنی ایک تصویر بھی شئیر کی تھی جس میں وہ ریلوے اسٹیشن پر کھڑے ہیں۔ یہ اس وقت کی تصویر ہے جب وہ اگست 1979میں اداکار بننے کے لیے ممبئی آئے تھے۔
انہوں نے تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ شہر اور اس کے لوگوں نے انہیں اس سے زیادہ دیا جس کا انہوں نے خواب دیکھا تھا۔
آنجہانی اداکار ستیش کوشک کی 67ویں سالگرہ کے موقع پر ان کے دوست انوپم کھیر نے انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شئیر کرتے ہوئے ہندی میں لکھا کہ
’میرے پیارے دوست ستیش کوشک!سالگرہ بہت بہت مبارک ہو۔ آج بیساکھی کے موقع پر آپ 67سال کے ہو چکے ہوں گے لیکن آپ کی زندگی کے 48سال مجھے آپ کی سالگرہ منانے کی سعادت حاصل رہی۔اس لیے میں نے فیصلہ کیا ہے کہ آج شام ہم آپ کی سالگرہ کو شایان شان طریقے سے منانے کی کوشش کریں گے۔ ششی اور ونیشکا کے ساتھ والی سیٹ خالی رہے گی۔ میرے دوست آؤ اور ہمیں پیار، موسیقی اور مزاح کے ساتھ ستیش کوشک نائٹ مناتے ہوئے دیکھو!#دوست۔‘
View this post on Instagram
انو پم کھیر پہلے شخص تھے جنہوں نے دنیا کو ستیش کوشک کے انتقال کی اطلاع دی تھی۔
مزید پڑھیے:بالی ووڈ اداکار ستیش کوشک انتقال کر گئے
اداکار ستیش کوشک کا انتقال: کمرے سے مشکوک ادویات برآمد
بھارتی اداکار ستیش کوشک کو قتل کیے جانے کا دعویٰ
انہوں نے ٹوئٹر پر ستیش کوشک کے ساتھ اپنی تصویر شئیر کرتے ہوئے ہندی زبان میں جذباتی پیغام لکھا تھا:
’ میں جانتا ہوں کہ موت اس دنیا کی حتمی سچائی ہے لیکن میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ میں زندہ رہتے ہوئے اپنے بہترین دوست کے بارے میں یہ لکھوں گا۔ انہوں نے مزید لکھا کہ ہماری 45سالہ دوستی پر اچانک اس طرح فل سٹاپ لگ جائے گا، سوچا نہ تھا۔ آپ کے بغیر زندگی کبھی ویسی نہیں ہو پائے گی ستیش!اوم شانتی!
जानता हूँ “मृत्यु ही इस दुनिया का अंतिम सच है!” पर ये बात मैं जीते जी कभी अपने जिगरी दोस्त #SatishKaushik के बारे में लिखूँगा, ये मैंने सपने में भी नहीं सोचा था।45 साल की दोस्ती पर ऐसे अचानक पूर्णविराम !! Life will NEVER be the same without you SATISH ! ओम् शांति! 💔💔💔 pic.twitter.com/WC5Yutwvqc
— Anupam Kher (@AnupamPKher) March 8, 2023
اداکار ستیش کوشک نے بطور اداکار آخری فلم چھتری والی میں کام کیا تھا جو ان کے انتقال سے قبل 20جنوری2023میں ریلیز کی گئی تھی۔