ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس: وزیراعظم نے امریکا جانے والے وفد سے متعلق سمری پر دستخط کردیے

پیر 2 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم شہباز شریف نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی صحت کی جانچ کے لیے امریکا جانے والے وفد سے متعلق سمری پر دستخط کردیے ہیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی صحت یابی اور رہائی سے متعلق درخواست کی سماعت کے لیے ایڈیشنل اٹارنی جنرل، نمائندہ وزارت خارجہ، ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کے وکیل عمران شفیق اور عدالتی معاون زینب جنجوعہ عدالت میں پیش ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں: ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس: پاکستان کی امریکا کو قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کی تجویز

ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دگل نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو آگاہ کیا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے امریکا جانے والے وفد اور اس کے لیے درکار مالی اخراجات سے متعلق سمری پر دستخط کردیے ہیں۔

نمائندہ وزارت خارجہ نے بتایا کہ وفد میں شامل ارکان کے لیے ویزوں کی درخواست بھیج دی ہے، امید ہے کہ ایک ہفتے کے اندر ویزوں کی منظوری بھی ہوجائے گی، انہوں نے بتایا کہ ڈٖاکٹر فوزیہ صدیقی کی ہر ممکن مدد کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی سزا معافی کے لیے امریکی صدر کو خط لکھ دیا

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ سینیٹر عرفان صدیقی کو ذاتی وجوہات کی بنا پر وفد میں شامل نہیں کیا گیا، ان کی جگہ اس بار سینیٹر بشریٰ کو وفد میں شامل کیا گیا ہے۔ عدالت نے کیس کی سماعت 13 جنوری تک ملتوی کردی ہے۔

یاد رہے کہ 25 اکتوبر کو کیس کی سماعت کے دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے اسلام آباد ہائیکورٹ بتایا تھا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی صحت کی جانچ کے لیے پاکستان سے ڈاکٹرز پر مشتمل وفد امریکا جائے گا جس میں سابق اور موجودہ ارکان پارلیمنٹ، ریٹائرڈ یا حاضرسروس آرمی آفیشلز،  ڈاکٹرز اور فوزیہ صدیقی شامل ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں: ڈاکٹر عافیہ کو بار بار جیل میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا جارہا ہے، وکیل کا دعویٰ

ایڈیشنل اٹارنی جنرل کے مطابق وزیراعظم نے وفد کے امریکا جانے کی منظوری دے چکے ہیں۔ دوران سماعت وزارت خارجہ کے نمائندے نے عدالت کو بتایا کہ امریکا کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کی تجویز شیئر کی ہے، امید ہے جلد جواب آجائے گا۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی سزا معافی اور رہائی کے لیے امریکی صدر کو خط بھی لکھ چکے ہیں۔ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن فوزیہ صدیقی نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپنی بہن کی رہائی اور وطن واپسی کے لیے درخواست دائر کر رکھی ہے۔

عافیہ صدیقی کون ہیں؟

 ڈاکٹر عافیہ صدیقی ایک پاکستانی  سائنسدان ہیں جو امریکا کی جیل میں 86 سال قید کی سزا بھگت رہی ہیں۔ ان پر افغانستان میں امریکی فوجیوں پر حملے کا الزام ہے۔ مارچ 2003 میں دہشت گرد تنظیم القاعدہ کے اہم کمانڈر اور نائن الیون حملوں کے مبینہ ماسٹر مائنڈ خالد شیخ محمد کی گرفتاری کے بعد ڈاکٹر عافیہ صدیقی اپنے 3 بچوں کے ہمراہ کراچی سے لاپتہ ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں: جیل میں تشدد سہتی ڈاکٹر عافیہ سے بہن نے کونسی بات چھپائی؟

بعدازاں 2008 میں امریکی حکومت نے دعویٰ کیا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو افغان شہر غزنی سے گرفتار کیا گیا جہاں وہ طالبان کے ساتھ مل کر حملوں کی منصوبہ بندی کر رہی تھیں۔ ڈاکٹر عافیہ صدیقی پر ستمبر 2010 میں مقدمہ چلایا گیا جس میں الزام لگایا گیا کہ انہوں نے ایک امریکی فوجی سے رائفل چھین کر اس پر گولی چلائی تھی لیکن وہ بچ گیا۔

امریکی عدالت میں 14 دن کے ٹرائل کے دوران عافیہ صدیقی نے بتایا کہ اس پر امریکیوں نے تشدد کیا لیکن ان کی شنوائی نہیں ہوئی۔ اقدام قتل کے الزام میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو 86 سال قید کی سزا سنائی گئی، یہ قید 30 اگست 2083 کو ختم ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی ایس ایل 11، کراچی کنگز نے معین علی کو اسکواڈ میں شامل کرلیا

قازقستان کا پاکستان سے 50 ہزار ٹن آلو منگوانے کا ارادہ

میں اور بھائی والد سے ملنے آنا چاہتے ہیں لیکن حکومت ویزا نہیں دے رہی، عمران خان کے بیٹےکا شکوہ

وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر ملاقات ضرور ہوگی، وقت اور جگہ کا تعین تاحال نہیں ہوا، رانا ثنااللہ

ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان بھارت کے خلاف میچ نہیں کھیلے گا، وزیراعظم شہباز شریف

ویڈیو

پورا پاکستان بھی اگر بسنت فیسٹیول منانے لاہور آجائے تو ہم ٹریفک کنٹرول کر لیں گے ۔سی ٹی او لاہور اطہر وحید

پاکستان اور امریکا ایران مذاکرات، پی ٹی آئی احتجاج اور بھارت میچ بائیکاٹ کی اپ ڈیٹ

وی ایکسکلوسیو: دہشتگردی کے خلاف لڑائی کسی فرد یا ادارے کی نہیں پوری قوم کی جنگ ہے، انوارالحق کاکڑ

کالم / تجزیہ

فاطمہ بھٹو کس قیامت سے گزریں؟

حادثے سے بڑا سانحہ

اگر جیفری ایپسٹین مسلمان ہوتا؟