گزشتہ روز آئرلینڈ کے دارالحکومت بیلفاسٹ کے ائیرپورٹ پر برطانوی وزیر اعظم رشی سوناک کو اس وقت شدید خفت کا سامنا کرنا پڑا جب امریکی صدر جوبائیڈن انہیں پہچان نہ پائے،اور آگے بڑھ گئے۔
امریکی صدر جوبائیڈن گزشتہ روز آئرلینڈ کے دارالحکومت بیلفاسٹ کے ایئرپورٹ پر لینڈ کیا۔ استقبال کے لیے آئے برطانیہ کے وزیراعظم رشی سوناک کو پہچانا ہی نہیں صرف ہلکا سا مصافحہ کیا اور انہیں ایک طرف دھکیلتے ہوئے سامنے کھڑے ایک فوجی افسر کی طرف بڑھ گئے۔ اور رشی سوناک دیکھتے ہی رہ گئے۔
Arriving in Belfast, President Biden did not recognize the Prime Minister of Great Britain Rishi Sunak and pushed him away to salute the gray-haired military man. pic.twitter.com/VwvejQCgPA
— Murtaza Ali Shah (@MurtazaViews) April 13, 2023
واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر جوبائیڈن آئرلینڈ کے دورے پر پہنچے جہاں انہوں نے مختلف اوقات میں وزیراعظم برطانیہ اور دیگر اہم لوگوں سے ملاقاتیں کرنا ہیں، وہیں ایک ایسا واقعہ پیش آجاتا ہے جس کو سوشل میڈیا پر لوگ تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔
دورہ آئرلینڈ کے دوران امریکی صدر جوبائیڈن جب ائیر پورٹ پر اترتے ہیں تو سامنے کھڑے برطانوی وزیراعظم رشی سوناک ان سے ہاتھ ملانے کے لیے آگے بڑھتے ہیں لیکن جوبائیڈن انہیں ایک طرف دھکیل دیتے ہیں جیسے انہیں پہچانا نہ ہو اور آگے بڑھ جاتے ہیں جہاں وہ ایک سفید فام فوجی افسر سے پرتپاک اندازمیں ملتے ہیں۔
اس دوران رشی سوناک آگے بڑھتے ہیں، اور ہنستے ہوئے ایک جانب کھڑے رہتے ہیں۔ اس دوران امریکی صدر جوبائیڈن برطانیہ میں موجود خاتون امریکی سفیر سے گرم جوشی کے ساتھ ملتے ہیں اور کافی دیر تک ان سے محو گفتگو رہتے ہیں۔ ایک جانب کھڑے رشی سوناک اس ساری صورت حال کو دیکھ رہے ہوتے ہیں۔