پاک ایران وزرائے خارجہ کا دونوں ممالک کے مابین مختلف شعبہ جات میں مزید تعاون کا اعادہ

منگل 3 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کی ہے جس میں دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران انہوں نے باہمی دلچسپی کے شعبوں اور تازہ ترین علاقائی و عالمی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔

مزید پڑھیں: پاک ایران بارڈر آف سیکیورٹی کو بارڈر آف اکانومی بنانے پر اتفاق

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزرائے خارجہ دونوں ممالک کے درمیان تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی سمیت علاقائی اور خطے کی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔ دونوں ممالک کے مابین مختلف شعبہ جات میں مزید تعاون کا اعادہ بھی کیا گیا۔

واضح رہے کہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار ای سی او وزرائے خارجہ کونسل اجلاس میں شرکت کے لیے ایران میں موجود ہیں۔ پاک ایران وزرائے خارجہ ملاقات بھی ای سی او وزرائے خارجہ کونسل اجلاس کی سائیڈ لائنز ملاقاتوں کے دوران ہوئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp