اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں تنازع فلسطین کے دو ریاستی حل کے لیے قرارداد منظور

بدھ 4 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں سے اسرائیلی قبضے کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہوئے تنازع فلسطین کے دو ریاستی حل کے لیے پہلے سے منظور کی گئی قراردادوں پر عملدرآمد کے لیے ایک نئی قرارداد منظور کرلی ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق، قرارداد کا مسودہ سینیگال کی جانب سے پیش کیا گیا جسے ترکیہ اور دیگر ممالک کی حمایت بھی حاسل تھی۔ جنرل اسمبلی نے 8 کے مقابلے میں 157 ووٹوں سے یہ قرارداد منظورکی ہے۔ امریکا اور اسرائیل نے قرارداد کی مخالفت کی جبکہ 7 ممالک نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

یہ بھی پڑھیں: آزاد فلسطینی ریاست کا قیام ہی مسئلے کا واحد حل ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ

جنرل اسمبلی نے فلسطینیوں کے حق خودارادیت اور آزاد ریاست کے حق کو بھی تسلیم کیا جبکہ مغربی کنارے، مشرقی یروشلم اور غزہ کی پٹی پر اسرائیلی قبضے کو ناجائز قرار دیا۔

جنرل اسمبلی کے اجلاس میں بین الاقوامی قوانین کے تحت مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کے لیے غیر متزلزل حمایت کا اظہار کیا گیا اور کہا گیا کہ 1967 کی سرحدی تقسیم کے مطابق دو ریاستی حل کا مطلب ہے کہ دونوں ریاستیں ایک دوسرے کے ساتھ امن و امان کے ساتھ رہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل فلسطینی علاقوں سے قبضہ ختم کرے، اقوام متحدہ میں قرارداد منظور

اجلاس کے دوران جون 2025 میں نیویارک میں فرانس اور سعودی عرب کی مشترکہ صدارت میں سفارتی کوششوں کے ذریعے مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کو یقینی بنانے کے لیے اعلیٰ سطح کی بین الاقوامی کانفرنس بلانے کا بھی اعلان کیا گیا۔ یہ کانفرنس آئندہ برس 2 سے 4 جون تک نیویارک میں منعقد کی جائے گی۔

قرارداد میں مشرق وسطیٰ میں قیام امن کے لیے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے اور روس میں اس حوالے سے ایک کانفرنس بلانے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔ قرارداد میں فوری طور پر خطے میں عسکری حملوں، تباہی اور دہشتگردی سمیت ہر قسمی پرتشدد کارروائیوں کے فوری خاتمے اور عالمی عدالتوں کے فیصلوں کے مطابق اسرائیل سے تمام تر تباہی و بربادی کا ازالہ کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم