اسرائیل فلسطینی علاقوں سے قبضہ ختم کرے، اقوام متحدہ میں قرارداد منظور

بدھ 18 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کے حق میں قرار داد منظور کرلی گئی، اور اسرائیل کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ ایک سال کے اندر فلسطینی علاقوں سے قبضہ ختم کرے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان اور ترکیہ کی مشترکہ کاوشوں سے پیش کی گئی قرارداد کے حق میں 124 ممالک نے ووٹ دیا، جبکہ 14 ممالک نے مخالفت کی، اور 43 ممالک نے کے اراکین نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

یہ بھی پڑھیں فلسطینیوں کی نسل کشی: اقوام متحدہ کی نمائندہ نے اسرائیل کے خلاف چارج شیٹ پیش کردی

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل ایک سال کے اندر غزہ اور مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقوں سے قبضہ ختم کرے۔

دوسری جانب اقوام متحدہ میں اسرائیل کے سفیر ڈینی ڈینن نے قرارداد کی منظوری پر اپنے سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے شرمناک فیصلہ قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ اس طرح کے اقدامات فلسطین میں موجود دہشتگردوں کی سیاسی پشت پناہی کرنے کے مترادف ہیں۔

اسرائیلی سفیر نے کہاکہ جنرل اسمبلی کو چاہیے تھا کہ وہ یرغمال ہونے والے 101 شہریوں کی بازیابی کا مطالبہ کرتی، لیکن 7 اکتوبر کے قتل عام کا ایک برس مکمل ہونے سے قبل ان لوگوں کو پشت پناہی فراہم کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں سلامتی کونسل میں منظور کی گئی قرارداد نے جنگ بندی مذاکرات کو نقصان پہنچایا، اسرائیل

واضح رہے کہ 7 اکتوبر 2023 کو فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے ایک آپریشن کے بعد اسرائیلی فوج اور حماس کے درمیان جنگ جاری ہے، اور اس دوران اب تک 40 ہزار سے زیادہ فلسطینی شہید ہوچکے ہیں، جن میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’صہیونی لابی سرگرم ہے‘، خواجہ آصف کا اسکائی نیوز کی کوریج پر سخت ردعمل

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی چینی سرمایہ کاروں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت

پنجاب کے سرکاری اسکولوں میں مصنوعی ذہانت کا مضمون لازمی قرار دینے کا فیصلہ

شدید فضائی جھٹکوں سے مسافر کی ہلاکت، بیوہ کا سنگاپور ایئرلائنز کے خلاف عدالت سے رجوع

حنا جاوید قتل کیس ہائی پروفائل قرار، خصوصی کمیٹی قائم

ویڈیو

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

پمز سانحہ: ’ایک شخص کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے پورے ہیلتھ سسٹم کو دیکھنا ہوگا‘، پروفیسر ڈاکٹر خلیق الزمان

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں