جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان، سفیان مقیم پہلی مرتبہ ایک روزہ ٹیم میں شامل

بدھ 4 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جنوبی افریقہ کے خلاف 3 ون ڈے، 3 ٹی20 اور 2 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کے لیے ٹیموں کا اعلان کردیا ہے۔

جنوبی افریقہ میں 10 دسمبر سے 7 جنوری تک جاری رہنے والی اس سیریز میں ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود ہوں گے جبکہ ون ڈے اور ٹی20 ٹیم کے کپتان محمد رضوان ہوں گے۔ سفیان مقیم کو پہلی مرتبہ ون ڈے اسکوڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے 15 رکنی اسکوڈ میں کپتان محمد رضوان، عبداللہ شفیق، ابرار احمد، بابر اعظم، حارث رؤف، کامران غلام، محمد حسنین، محمد عرفان خان، نسیم شاہ، صائم ایوب، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی، سفیان مقیم، طیب طاہر اور وکٹ کیپر عثمان خان شامل ہیں۔

15 رکنی ٹی20 اسکواڈ میں کپتان محمد رضوان، ابرار احمد، بابر اعظم، حارث رؤف، جہانداد خان، محمد عباس آفریدی، محمد حسنین، محمد عرفان خان، عمیر بن یوسف، صائم ایوب، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی، سفیان مقیم، طیب طاہر اور وکٹ کیپر عثمان خان شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے خلاف کرکٹ سیریز سے قبل جنوبی افریقہ کی ٹیم کو بڑا دھچکا

15 رکنی پاکستانی ٹیسٹ اسکواڈ میں کپتان شان مسعود، سعود شکیل عامر جمال، عبداللہ شفیق، بابر اعظم، حسیب اللہ (وکٹ کیپر)، کامران غلام، خرم شہزاد، میر حمزہ، محمد عباس، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، نسیم شاہ، نعمان علی، صائم ایوب اور سلمان علی آغا شامل ہیں۔

ون ڈے، ٹی20 اور ٹیسٹ سیریز کا شیڈول

پاکستن اور جنوبی افریقہ کے مابین سب سے پہلے 3 ٹی20 میچز کھیلے جائیں گے۔ پہلا ٹی20 میچ ڈربن میں 10 دسمبر، دوسرا میچ سینچورین میں 13 دسمبر کو اور آخری ٹی20 میچ جوہانسبرگ میں 14 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ: سابق بھارتی کھلاڑی اور شوبز ستارے امپائر کے فیصلے پر برس پڑے

اسی طرح، دونوں ٹیموں کے مابین 3 ون ڈے میچز کھیلے جائیں گے۔ پہلا ون ڈے میچ پارل میں 17 دسمبر، دوسرا ون ڈے کیپ ٹاؤن میں 19 دسمبر اور تیسرا اور آخری ون ڈے میچ جوہانسبرگ میں 22 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے۔ پہلا ٹیسٹ میچ سینچورین میں 26 سے 30 دسمبر تک کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے مابین دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ کیپ ٹاؤن میں 3 سے 7 جنوری 2025 تک کھیلا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp