جنوبی افریقہ کے فاسٹ بولر لونگی نگیڈی کمر کی انجری کے باعث پاکستان کے خلاف تمام فارمیٹ کرکٹ سے باہر ہو گئے ہیں جس سے جنوبی افریقی ٹیم کو بڑا دھچکا لگا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:افغانستان کے بعد اب آئرلینڈ سے شکست، جنوبی افریقہ کو ایک ماہ میں 2 بڑے جھٹکے
اکتوبر میں آئرلینڈ کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ کے دوران آخری بار ایکشن میں نظر آنے والے لونگی نگیڈی نے 9 اوورز میں 70 رنز دیے تھے اور کوئی وکٹ حاصل نہیں کی تھی۔
اگرچہ ان کی سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے واپسی کی توقع تھی، لیکن مزید طبی معائنے سے پتہ چلا ہے کہ وہ ایڈکٹر ٹینڈینوپیتھی میں مبتلا ہیں، یہ ایک ایسی چوٹ جس کا تعلق کمر کے حصے سے ہے جس کا اکثر فاسٹ بولرز شکار ہو جاتے ہیں۔
کرکٹ ساؤتھ افریقہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق لونگی نگیڈی سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز اور آئندہ دورہ پاکستان دونوں کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے جس سے جنوبی افریقہ کے فاسٹ بولنگ اٹیک میں خلا پیدا ہو جائے گا۔ 28 سالہ فاسٹ بولر اب کمر کی اس انجری سے نجات پانے کے لیے جدوجہد کر رہے تاکہ جنوری 2025 تک کرکٹ میں واپسی ممکن ہو سکے۔
مزید پڑھیں:آئرلینڈ کیخلاف ون ڈے میں جنوبی افریقہ کے کوچ فیلڈنگ کرنے لگے، وجہ کیا بنی؟
جنوبی افریقہ کے فاسٹ بولر لونگی نگیڈی کمر کی انجری کے باعث سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز اور پاکستان کے خلاف تمام فارمیٹ کی کرکٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔ 28 سالہ لونگی نگیڈی کا حال ہی میں اسٹرکچرڈ کنڈیشننگ پیریڈ کے طور پر طبی معائنہ کیا گیا تھا، جس کے دوران اسکین میں ایڈیکٹر ٹینڈینوپیتھی کا انکشاف ہوا۔
پروٹیز ٹیم کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ ٹیسٹ کپتان ٹیمبا باووما بائیں کہنی کی انجری سے صحت یاب ہونے میں اچھی پیش رفت کر رہے ہیں۔ باووما کا فٹنس ٹیسٹ پیر 18 نومبر کو ہونا ہے۔
امکان ہے کہ ٹیسٹ کپتان ٹیمبا باووما بائیں کہنی کی انجری سے صحت یاب ہونے کے بعد سری لنکا کے خلاف 27 نومبر سے ڈربن میں شروع ہونے والی 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے دستیاب ہوں گے اور اس کے لیے ان کا 18 نومبر کو فٹنس ٹیسٹ کیا جائے گا۔
جنوبی افریقہ دورہ پاکستان میں 10 سے 14 دسمبر تک ٹی20، 17 سے 22 دسمبر تک ون ڈے اور 26 دسمبر سے 7 جنوری تک 2 ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے۔
دورے کا شیڈول:
10 دسمبر – پہلا ٹی 20 میچ، ڈربن
13 دسمبر – دوسرا ٹی ٹوئنٹی، سنچورین
14 دسمبر – تیسرا ٹی 20 میچ، جوہانسبرگ
17 دسمبر – پہلا ون ڈے، پارل
19 دسمبر : دوسرا ایک روزہ میچ، کیپ ٹاؤن
22 دسمبر : تیسرا ون ڈے، جوہانسبرگ
26 سے 30 دسمبر – پہلا ٹیسٹ، سنچورین
3 سے 7 جنوری – دوسرا ٹیسٹ، کیپ ٹاؤن