علی وزیر گڈانی جیل منتقل، عدالت میں پیش نہیں کیے جاسکے

بدھ 4 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے رہنماؤں کے خلاف اشتعال انگیز تقریر اور بغاوت کے کیس میں جیل میں قید علی وزیر انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش نہیں کیے جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں: علی وزیر کو اسلام آباد پولیس نے رات گئے گرفتار کرلیا

علی وزیر کے وکیل نے کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت کو بتایا کہ ان کے مؤکل کو بلوچستان کی گڈانی جیل منتقل کردیا گیا ہے جس کے سبب ان کو عدالت میں پیش نہیں کیا جاسکا۔

تاخیر سے پیش ہونے پر عدالت نے تفتیشی افسر پر برہمی کا اظہار  کرتے ہوئے آئندہ وقت پر پیش ہونے کا حکم دیا۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہوں کو بھی طلب کرلیا۔

عدالت نے کیس کی سماعت 21 دسمبر تک ملتوی کردی۔

مزید پڑھیے: سابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنماؤں کے خلاف سال 2018 میں شاہ لطیف ٹاؤن تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

الزام کے مطابق ملزمان نے عوام کو ریاستی اداروں کے خلاف بھڑکانے کی کوشش کی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمے میں علی وزیر اور مصطفیٰ خان گرفتار ہیں جبکہ دیگر ملزمان امان خان اور عمیر خان ضمانت پر رہا ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل