مدارس رجسٹریشن بل پر دستخط سے متعلق حکومت سے بات کروں گا، بلاول کی فضل الرحمان کو یقین دہانی

بدھ 4 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے مولانا فضل الرحمان کو یقین دہانی کرائی ہے کہ مدارس رجسٹریشن بل پر دستخط سے متعلق حکومت سے بات کروں گا۔

یہ بھی پڑھیں مولانا فضل الرحمان نے مدارس بل پر دستخط کے لیے 7 دسمبر کی ڈیڈلائن دے دی

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے وفد کے ہمراہ اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی اور اس دوران سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ مدارس رجسٹریشن بل دونوں ایوانوں سے پاس ہوچکا ہے لیکن ابھی تک صدر نے دستخط نہیں کیے، جس پر ہمیں تشویش ہے۔

اس موقع پر پاکستان پیپلزپارٹی کے وفد میں راجہ پرویز اشرف اور قمر زمان کائرہ موجود تھے، جبکہ جے یو آئی کی جانب سے عبدالغفور حیدری اور کامران مرتضیٰ نے ملاقات میں شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں مولانا فضل الرحمان موجودہ مسائل کا حل پیش کریں، ہم ساتھ بیٹھنے کو تیار ہیں، رانا ثنااللہ

واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان نے گزشتہ روز حکومت کو 7 دسمبر کی ڈیڈلائن دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر مدارس رجسٹریشن بل پر دستخط نہ ہوئے تو ہم 8 دسمبر کو اپنے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹرمپ کی H-1B ویزا حمایت پر اپنی ہی جماعت میں مخالفت کی لہر

فلسطینی قیدیوں پر تشدد، اقوام متحدہ نے اسرائیل کو کٹہرے میں کھڑا کرلیا، سخت سوالات

زمبابوے کی ٹیم سہ ملکی ٹی20 سیریز کے لیے اسلام آباد پہنچ گئی

پاکستان کا بڑا اعزاز، سینکڑوں پاکستانی محققین دنیا کے ٹاپ سائنسدانوں میں شامل

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ