توشہ خانہ ٹو کیس: بشریٰ بی بی کی ضمانت منسوخی کے لیے درخواست سماعت کے لیے مقرر

بدھ 4 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ضمانت منسوخی کے لیے ایف آئی اے کی درخواست کو سماعت کے لیے مقرر کردیا۔

یہ بھی پڑھیں توشہ خانہ 2 کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں مسترد

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بشریٰ بی بی کی ضمانت منسوخ کرنے کی درخواست کو کل (جعمرات) سماعت کے لیے مقرر کیا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے روسٹر کے مطابق جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب وفاقی تحقیقاتی ادارے کی درخواست پر سماعت کریں گے۔

ایف آئی اے نے ضمانت منسوخی کے لیے دائر درخواست پر مؤقف اپنایا ہے کہ بشریٰ بی بی کی مسلسل عدم پیشی پر ضمانت منسوخ کی جائے۔ عدالت نے آرڈر میں لکھا تھا کہ ملزمہ کی جانب سے ضمانت کا غلط استعمال نہیں کیا جائےگا۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ بشریٰ بی بی ضمانت ملنے کے بعد اکثر سماعتوں میں پیش نہیں ہورہیں، اس لیے عدالت ان کی ضمانت منسوخ کرنے کا حکم جاری کرے۔

یہ بھی پڑھیں ایف آئی اے نے توشہ خانہ 2 ریفرنس میں بشریٰ بی بی کی ضمانت کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بشریٰ بی بی کی ضمانت منظور کی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp