نوجوان صحافی و اینکرپرسن مزمل حسین شاہ کے گھر پر مسلح افراد کا حملہ، ہوائی فائرنگ

جمعرات 5 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نوجوان صحافی و اینکر پرسن سیّد مزمل حسین شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ کچھ حالیہ وی لاگز میں ظاہر کیے گئے سیاسی خیالات کی بنیاد پر ان کے پڑوس پر رہنے والے 2 مسلح افراد نے ان کے گھر میں گھس کر ہوائی فائرنگ کی۔

سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے لکھا کہ مسلح افراد کی جانب سے میرے گھر کے دروازے توڑنے کی کوشش کی گئی۔

سید مزمل حسین شاہ نے لکھا کہ یہ واقعہ منگل کی شام کو پیش آیا، اور جن لوگوں نے میرے گھر پر حمہ کیا ان کے پاس آٹومیٹک اسلحہ موجود تھا۔

صحافی نے بتایا کہ میرے گھر والوں نے جب پولیس کو اطلاع دی تو ان افراد کی جانب سے ان کے سامنے بھی فائرنگ کی گئی، اور ایک موقع سے فرار ہوگیا۔

انہوں نے کہاکہ حملہ آوروں کے خلاف دو مختلف ایف آئی آرز درج ہیں، لیکن گولی چلانے چلانے والے ملزم نوید کو ابھی تک گرفتار نہیں کیا گیا۔

انہوں نے لکھا کہ اس ملک میں صحافت کی قیمت ادا کرنا پڑتی ہے، میں واقعے کے 24 گھنٹے کے بعد یہ ٹوئٹ کررہا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں علی امین گنڈا پور کی باتیں نامناسب، صحافی جہاد کرتے ہیں، عمران خان

سید مزمل حسین شاہ نے لکھا کہ میں نہیں چاہتا تھا کہ واقعے کو سامنے لاؤں لیکن مرکزی ملزم اب بھی مفرور ہے، اس لیے ریکارڈ پر لانا چاہتا ہوں کہ اگر مجھے یا میرے خاندان کو کچھ ہوا تو حکومتی عہدیداروں کو ذمہ داری لینا ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp