خیبر پحتونخوا حکومت کے مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ کرم کے فریقین کے درمیان غیر معینہ مدت تک جنگ بندی پراتفاق ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: کرم میں سیز فائر کے باوجود نقل مکانی جاری
بیرسٹر سیف نے کہا کہ گرینڈ جرگہ کے دونوں فریقین کے 100 سے زیادہ افراد کی مشترکہ نشست منعقد ہوئی جس میں گرینڈ جرگے کے حتمی فیصلے تک مورچے خالی کرنے کا بھی فیصلہ ہوا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ گرینڈ جرگے کے ارکان نے فریقین سے انفرادی اوراجتماعی ملاقاتیں کیں۔
مزید پڑھیے: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ہدایات بے اثر،ضلع کرم میں جھڑپیں نہ رُک سکیں، ہلاکتوں کی تعداد 130 ہوگئی
بیرسٹر سیف نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی مخلصانہ کوششوں سے علاقے میں امن بحال ہوا ہے اور انہوں نے گرینڈ جرگے کی کوششوں کو سراہا ہے۔