وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ہدایات بے اثر،ضلع کرم میں جھڑپیں نہ رُک سکیں، ہلاکتوں کی تعداد 130 ہوگئی

اتوار 1 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ضلع کرم میں جھڑپیں نہ رُک سکیں، ہلاکتوں کی تعداد 130 ہوگئی۔

ضلع کرم میں جاری قبائلی جھڑپیں 11 روز بعد بھی نہ رسکیں، جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 130 ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے ضلع کرم میں امن و امان کے لیے وفاق سے ایف سی کی پلاٹونز مانگ لیں

میڈیا رپورٹس کے مطابق متحارب گروہوں کی دوطرفہ فائرنگ کے نتیجے میں اب تک 130 افراد جاں بحق اور 186 زخمی ہو چکے ہیں۔

11 روز  سے جاری ان جھڑپوں کے نتیجے میں پشاور پاراچنار مرکزی شاہراہ سمیت آمدورفت کے دیگر راستے بند ہیں۔ جبکہ اس کا اثر مرکزی شاہراہ اور پاک افغان خرلاچی بارڈر پر بھی پڑا ہے یہاں بھی آمدورفت تعطل کا شکار ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وسیع پیمانے پر جاری ان جھڑپوں کے نتیجے میں مرکزی اور ذیلی سڑکوں کی بندش سے علاقے میں تیل، اشیائے خورونوش اور ادویات کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے۔

ضلع میں مورچہ بند جھڑپیں ایک ایسے وقت میں جاری ہیں جب کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا  علی امین گنڈاپورکی موجودگی میں ہونے والے گرینڈ جرگے میں پولیس کا ہدایات دی گئی تھیں کہ  ضلع کرم متحرب  فریقین کے مورچے گرائے اور اسلحہ فوری تحویل میں لے لیا جائے۔

اس حوالے سے  ڈپٹی کمشنر جاویداللہ محسود کا کہنا ہے کہ لوئر کرم کے مختلف مقامات پر پولیس، فورسز کے دستے تعینات ہیں، باقی علاقوں میں بھی آج فائر بندی کی بھرپور کوشش کی جائے گی۔

دورہ کوہاٹ کے موقع پر کرم کے معاملے پر قائم گرینڈ جرگے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت کی درخواست پر فوج علاقے میں امن کے لیے تعینات ہے، فوج، پولیس اور انتظامیہ مل کر علاقے میں پائیدار امن کے لیے مربوط کوششیں کررہے ہیں۔ انہوں نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ علاقے میں قائم تمام مورچے بلا تفریق ختم کیے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں ضلع کرم میں متحارب گروہوں میں 10 روزہ جنگ بندی پر اتفاق ہوگیا، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا

علی امین گنڈاپور نے کہاکہ سیاسی اختلافات اپنی جگہ، علاقے میں امن کے لیے وفاقی حکومت ایف سی کی پلاٹونز فراہم کرے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp