پی ٹی آئی کی سول نافرمانی کی تحریک شروع ہونے سے پہلے ہی دم توڑ دے گی، وزیر دفاع خواجہ آصف

ہفتہ 7 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے سول نافرمانی کی تحریک شروع ہونے سے پہلے ہی دم توڑ دے دی، یہ تحریکیں تب کامیاب ہوتی ہیں جب عوام کا انحصار ریاست پر نہ ہو، اس وقت تو ریاست عوام کو تمام بنیادی سہولیات مہیا کررہی ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اس سے قبل بھی اسلام آباد پر جو حملے ہوئے وہ ناکام رہے، سول نافرمانی کی تحریکیں انگریز کے دور میں کامیاب ہوتی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں ’فائنل کال‘ کی ناکامی کے بعد ’سول نافرمانی کا اعلان‘، پی ٹی آئی قیادت میں اضطراب کی لہر دوڑ گئی

انہوں نے کہاکہ عمران خان نے اس سے قبل بھی اسلام آباد دھرنے کے دوران بل جلایا تھا لیکن کسی نے عمل نہیں کیا، وہ کون شخص ہوگا جو بل جمع نہ کروا کر اپنی فیملی کو بجلی اور گیس جیسی سہولیات سے محروم کرےگا۔

خواجہ آصف نے کہاکہ بشریٰ بی بی کو سیاسی معاملات کی سمجھ نہیں لیکن ان کو مالی معاملات کی سمجھ بہت زیادہ ہے۔

وزیر دفاع نے کہاکہ بشریٰ بی بی کے بقول انہیں ڈی چوک میں اکیلا چھوڑ دیا گیا، اگر ایسا ہے تو پھر عمر ایوب اور علی امین گنڈاپور انہیں چھوڑ کر خود چلے گئے۔ لیکن میں نے ویڈیو دیکھی جس میں بشریٰ بی بی خود جارہی تھیں۔

وزیر دفاع نے کہاکہ عمران خان ہمیشہ کہتے رہے ہیں کہ وہ اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کریں گے، تاہم اب خبروں میں آرہا ہے کہ وہ سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے کہاکہ میرے خیال میں اب اس کا آغاز اسمبلی سے ہونا چاہیے، اگر وہ اسمبلی کو چلانا چاہتے ہیں تو حقیقی اپوزیشن کریں۔

خواجہ آصف نے مزید کہاکہ ڈی چوک پر پی ٹی آئی پنجاب کی کوئی قیادت نظر نہیں آئی، جبکہ خیبرپختونخوا سے بھی کوئی ایم این اے نظروں سے نہیں گزرا۔

یہ بھی پڑھیں پی ٹی آئی احتجاج: کیا عمران خان کی رہائی کے امکانات بڑھ گئے؟

واضح رہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے مطالبات کی عدم منظوری کی صورت میں سول نافرمانی کی تحریک چلانے کی دھمکی دی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج نفرت اور بربریت کے علم بردار، مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

’فرینڈشپ ناٹ آؤٹ‘، دہشتگردی ناکام، سری لنکن ٹیم کا سیریز جاری رکھنے پر کھلاڑیوں اور سیاستدانوں کے خاص پیغامات

عراقی وزیرِ اعظم شیاع السودانی کا اتحاد پارلیمانی انتخابات میں سرفہرست

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ