کراچی سفاری پارک کی ہتھنی سونیا کیسے مری؟

اتوار 8 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی سفاری پارک کی ہتھنی سونیا کی موت گزشتہ رات ہوئی، صبح عملہ پہنچا تو ہتنھی کو مردہ پایا، ہتھنی سونیا اور ملکہ پہلے سے سفاری پارک میں تھیں جبکہ چند روز قبل کراچی چڑیا گھر سے ہتھنی مدھو بالا کو سفاری پارک منتقل کیا گیا تھا۔ ہتھنی سونیا کے مرنے کے بعد اب سفاری پارک میں 2 ہتھنیاں باقی ہیں۔

سونیا کی عمر 22 سے 23 سال کے درمیان تھی

ڈائریکٹر سفاری پارک امجد زیدی کے مطابق ہتھنی سونیا کا انتقال کل رات اچانک ہوا، ابتدائی طور پر ہارٹ اٹیک لگ رہا ہے۔ تاہم پوسٹ مارٹم کے بعد کاز آف ڈیتھ معلوم ہوگا۔

2009 میں 3 ہتھنیوں کو سفاری پارک لایا گیا تھا، ہتھنی سونیا کا پوسٹ مارٹم 2 دنوں بعد فور پاز کے عامر خلیل کے آنے کے بعد ہوگا۔ موسم چونکہ ٹھنڈا ہے تو ہتھنی سونیا کی ڈیتھ باڈی کو برف لگا کر رکھا گیا ہے۔

گزشتہ برس کراچی چڑیا گھر کی ہتھنی نورجہاں کا انتقال

یاد رہے کہ 22گزشتہ برس اپریل 2023 کو کراچی چڑیا گھر کی 17 سالہ ہتھنی نورجہاں انتقال کر گئی تھی۔ ایڈمنسٹریٹر کراچی ڈاکٹر سید سیف الرحمان کے مطابق ہتھنی گزشتہ کئی دنوں سے بخار میں مبتلا تھی، اسے بچانے کی تمام کوششیں کی گئیں۔

نورجہاں کا علاج عالمی سطح کے ماہرین کی نگرانی میں کیا گیا تھا، جانوروں کی بین الاقوامی فلاحی تنظیم فور پاز بھی اس کے علاج کے لیے کراچی آئی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل