کے پی کے لوکل کونسلرز نے احتجاج کیا تو جماعت اسلامی بھرپور ساتھ دےگی، عنایت اللہ

پیر 9 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جماعت اسلامی پاکستان پشاور نے صوبہ خیبر پختونخوا کی حکومت کی جانب سے مقامی حکومتوں کو فنڈز کی فراہمی میں اپوزیشن کو نظر انداز کرنے پربلدیاتی نمائندوں کے احتجاج میں بھرپور ساتھ دینے کا عزم کیا ہے اور کہا ہے کہ کے پی کے حکومت صرف پی ٹی آئی کے لوکل کونسلرز کو نوازرہی ہے۔

پیر کو جماعت اسلامی کے رہنما اورسابق صوبائی وزیربرائے بلدیات عنایت اللّٰہ نے بلدیاتی نمائندوں کے ساتھ پریس کانفرنس  سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 3 سالوں  سے حکومت بلدیاتی نمائندوں کے ساتھ نا انصافی کر رہی ہے، مرکزصوبوں کو جو فنڈ دیتا کہ وہ صوبے کی حکومت کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ تمام اضلاع کو فنڈز جاری کرے۔

انہوں نے کہا کہ قانون کے تحت 30 فیصد ترقیاتی فنڈزمقامی حکومتوں کو دیے جاتے ہیں،2015 سے 2018 تک 3 سالوں میں ہم نے بلدیاتی نمائندوں کو56 ارب روپے جاری کیے۔

 انہوں نے بتایا کہ 2019 میں قانون میں تبدیلی کرتے ہوئے غیرقانونی طورپرضلعی حکومتوں کا خاتمہ کردیا گیا، جس کے بعد گزشتہ 3 سالوں کے دوران مقامی حکومتوں کوکوئی رقم جاری نہیں کی گئی، 3 سالوں بعد صوبائی حکومت نے 3 ارب 72 کروڑ صرف تحریک انصاف کے نمائندوں کو جاری کیے۔

عنایت اللہ نے کہا کہ اپوزیشن کے 81 تحصیل کونسلز کو فنڈ جاری نہیں کیے گئے ہیں، مقامی حکومتوں کے کونسلرزاگراحتجاج کریں گے توجماعت اسلامی بھرپورحمایت کرے گی۔ کونسلرز نے ہائیکورٹ میں جو رٹ دائر کی ہے جماعت اسلامی اس میں فریق ہے۔

انہوں نے بتایا کہ قانون کے تحت پی ایف سی کے ذریعے صرف چند نہیں تمام کونسلرز کورقم جاری کرنی چاہیے، 11 محکمے مقامی حکومتوں کو جوابدہ ہیں لیکن ان کو فنڈز نہیں مل رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج نفرت اور بربریت کے علم بردار، مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

’فرینڈشپ ناٹ آؤٹ‘، دہشتگردی ناکام، سری لنکن ٹیم کا سیریز جاری رکھنے پر کھلاڑیوں اور سیاستدانوں کے خاص پیغامات

عراقی وزیرِ اعظم شیاع السودانی کا اتحاد پارلیمانی انتخابات میں سرفہرست

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ