الخدمت فاؤنڈیشن نے غزہ کے لیے امدادی سامان کی نئی کھیپ روانہ کردی

بدھ 11 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان نے غزہ کو انسانی امداد کی فراہمی دوبارہ شروع کر دی ہے۔ اس کھیپ میں ضروری ادویات اور کھانے پینے کی اشیاء شامل ہیں۔

الخدمت فاؤنڈیشن کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حفیظ الرحمان نے اردن رائل میڈیکل سروسز اور اردن میں پاکستانی سفارت خانے کی مدد سے اردن سے غزہ بھیجی جانے والی امدادی سامان کی ایک نئی کھیپ کے بارے میں تفصیلات شیئر کی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت اور الخدمت فاؤنڈیشن کے تعاون سے امدادی سامان کی 5 ویں کھیپ فلسطین روانہ

پروفیسر ڈاکٹر حفیظ الرحمان نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن نے اب تک غزہ کو مجموعی طور پر 20 کھیپ بھیجی ہیں۔ ان میں سے 15 ہوائی راستے کے ذریعے، 3 سمندری راستوں کے ذریعے اور 2 کھیپ سڑک کے ذریعے بھیجی گئی ہیں۔

اس سے قبل غزہ بھیجنے جانے والے امدادی سامان میں فوڈ پیکج، آٹا، چاول، پانی، ادویات، حفظان صحت کی کٹس، ڈلیوری کٹس، بیبی کٹس، خیمے، جیری کینز، موسم سرما کے پیکجز، فیملی پیکجز، کمبل اور گدے شامل تھے۔

مزید پڑھیں:غزہ میں 15 کروڑ روپے کا امدادی سامان تقسیم، مزید 50 کروڑ روپے مختص کر دیے، الخدمت فاؤنڈیشن

ہنگامی امداد فراہم کرنے کے علاوہ الخدمت فاؤنڈیش نے مصر اور پاکستان میں فلسطینی طالب علموں کی تعلیمی شعبے میں بھی مدد کی ہے اور پاکستان کی مختلف یونیورسٹیوں میں ان کے داخلے کا انتظام کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp