اسلام آباد کے تمام پیٹرول پمپس پر چارجنگ اسٹیشنز نصب کیے جائیں، حکومت کا بڑا اعلان

جمعرات 12 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی​ وزیررانا تنویر حسین نے کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)، اسلام آباد کو شہر کے  تمام پیٹرول پمپس پر چارجنگ اسٹیشنز نصب کرنےکی ہدایت جاری کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں سستی اور تیز ترین الیکٹرک بائیکس متعارف

وفاقی وزیر نے اسلام آباد میں چارجنگ اسٹیشنز کی تنصیب کی ہدایت الیکٹرک وہیکلز پالیسی سے ،تعلق منعقد ہونے والے چوتھے اجلاس میں دی۔

وفاقی وزیر نے سی ڈی اے کو پیٹرول پمپس پر چارجنگ اسٹیشنز کی تنصیب کی ہدایت کے ساتھ سی ڈی اے کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار بھی کیا۔

فیڈرل بورڈ کے ٹاپ 120 طلبہ و طالبات کے لیے مفت الیکٹرک بائیکس کا اعلان

اجلاس میں وفاقی​ وزیر رانا تنویر حسین نے فیڈرل بورڈ کے ٹاپ 120 طلبہ و طالبات کو مفت الیکٹرک بائیکس دینے کا علان بھی کیا۔

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ 39 ہزار الیکٹرک بائیکس، 1900 الیکٹرک رکشے رعایتی قرض پر دیں گے۔

وفاقی​ وزیررانا تنویر حسین نے ہدایت کی کہ شفافیت کے لیے پورا عمل ڈیجیٹلائز کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے وژن کے مطابق اسلام آباد کو ماڈل شہر بنایا جائیگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سیلاب اور گندم پر سیاست کرنے والوں کو جواب ملے گا، مریم اورنگزیب کا پیپلزپارٹی پر وار

کھیل سے جنگ

’معافی مانگو‘: مریم نواز کے بیان پر پیپلزپارٹی کا سینیٹ سے بھی واک آؤٹ، قانون سازی کے بائیکاٹ کا اعلان

ٹرافی چاہیے تو بھارتی کپتان میرے دفتر آکر مجھ سے لے لیں، محسن نقوی کا بھارتی بورڈ کو دوٹوک پیغام

سعودی کابینہ کا اجلاس: فلسطین کے حق میں سفارتکاری اور پاکستان کے ساتھ اسٹریٹجک تعاون کی توثیق

ویڈیو

’صدر ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے میں پاکستان نے بڑا اہم کردار ادا کیا ہے‘

ٹرینوں کا اوپن آکشن: نجکاری یا تجارتی حکمت عملی؟

نمک منڈی میں چپلی کباب نے بھی جگہ بنالی

کالم / تجزیہ

کھیل سے جنگ

یہ حارث رؤف کس کا وژن ہیں؟

کرکٹ کی بہترین کتاب کیسے شائع ہوئی؟