ہمیں آرٹیفیشل انٹیلی جنس کا مؤثر استعمال یقینی بنانا ہے، عطا تارڑ

جمعہ 13 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑ نے کہا ہے کہ آج کے جدید دور میں ہمیں آرٹیفیشل انٹیلی جنس کا مؤثر استعمال یقینی بنانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کو آرٹیفیشل انٹیلیجنس پالیسی کی ضرورت کیوں ہے؟

استنبول میں اسٹارٹ کام سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ ہم نے نوجوانوں کو فوکس کیا ہے، ہم نے 3 پالیسیاں بنائی ہیں، جن میں نیشنل فائبرائزین پالیسی بھی شامل ہے جس کے ذریعے ہم ملک کی ساری آبادی کو انٹرنیٹ مہیا کرتے ہیں، ہم 5جی اسپیکٹرم کی طرف بھی جارہے ہیں جو ملک میں آئندہ سال لانچ ہوجائے گی۔

پاکستان کے پاس ہنر مند افرادی قوت کی بڑی تعداد موجود ہے، پاکستان کے نوجوان باصلاحیت اور محنتی ہیں، ملک میں 11 کروڑ انٹرنیٹ صارفین ہیں.

یہ بھی پڑھیں: چیٹ جی پی ٹی کی حریف آرٹیفیشل انٹیلیجنس ’ارنی بوٹ‘ کس تیزی سے مقبول ہورہی ہے؟

انہوں نے کہا کہ ہمیں آرٹیفیشل انٹیلی جنس کا مؤثر استعمال یقینی بنانا ہے، دنیا بھر میں سوشل میڈیا کو کنٹرول کیا جارہا ہے، ہم سوشل میڈیا پر کشمیری نوجوان برہان وانی کا نام نہیں لکھ سکتے، غزہ میں جاری قتل عام کے حوالے سے بات چیت کرنا ممنوع سمجھا جاتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مری میں برفباری، ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو ادارے متحرک

صدر مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کرلیا

مراد علی شاہ نے خط لکھ کر کراچی میں گرین لائن منصوبہ رکوایا، مصطفیٰ کمال

ووٹر کی عمر 18 سے بڑھا کر 25 سال کرنے سے متعلق خبروں میں کوئی صداقت نہیں، احسن اقبال

صدر مملکت آصف علی زرداری سے اردن کے لیے نامزد سفیر میجر جنرل (ر) خرم سرفراز خان کی ملاقات

ویڈیو

’میں روز گل پلازہ کے اندر موجود اپنے پوتے کے لیے یہاں آکر بیٹھ جاتی ہوں‘، بزرگ خاتون غم سے نڈھال

شریف خاندان کی شاہی شادی، ڈمی رانا ثنا اللہ کی خصوصی گفتگو

میڈیا چینلز میں عشق عمران میں کون مبتلا؟ گل پلازہ میں چوریاں، پاکستان غزہ امن بورڈ کا حصہ بن گیا

کالم / تجزیہ

گل پلازہ کی آگ سے بننے والے دائرے

محمود خان اچکزئی نئے اپوزیشن لیڈر، نیا میثاق جمہوریت ہو گا؟

ہمارے شہر مر رہے ہیں