صدر مملکت آصف علی زرداری سے اردن کے لیے نامزد سفیر میجر جنرل (ر) خرم سرفراز خان کی ملاقات

جمعرات 22 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آصف علی زرداری سے پاکستان کے اردن کے لیے نامزد سفیر میجر جنرل (ریٹائرڈ) خرم سرفراز خان نے ملاقات کی ہے۔

نئی سفارتی ذمہ داریاں سنبھالنے پر صدر مملکت نے انہیں مبارکباد دی اور اعتماد کا اظہار کیا کہ وہ اردن کے ساتھ پاکستان کے کثیرالجہتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں موثر کردار ادا کریں گے جبکہ نامزد سفیر کو فلسطین کے لیے بھی سفارتی تقرری حاصل ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے مراکش کے سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق جمعرات کے روز صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان اور اردن کے دیرینہ تعلقات کو نہایت اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک مشترکہ تاریخ، ثقافت اور مذہبی اقدار کی بنیاد پر مضبوط رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں۔

انہوں نے اردن کے فرمانروا شاہ عبداللہ دوئم، اردن کے عوام اور فلسطینی قیادت کے لیے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ نومبر میں اردن کے فرمانروا کے دورہ پاکستان کے دوران سیاسی روابط، تجارت و سرمایہ کاری، دفاع و سلامتی اور عوامی سطح پر روابط بشمول افرادی قوت اور مہارتوں کی ترقی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا تھا۔

صدر مملکت نے اردن میں مقیم پاکستانی برادری کے  کردار کو سراہتے ہوئے وہاں پاکستانیوں کی فلاح و بہبود کے لیے بہتر قونصلر سہولیات، باقاعدہ روابط اور سفارت خانے و کمیونٹی کے درمیان قریبی تعاون پر زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں: صدر مملکت نے انڈونیشیا کے صدر کو ’نشان پاکستان‘ سے نواز دیا

صدر مملکت نے فلسطینی عوام کے حق خودارادیت اور 1967ء سے قبل کی سرحدوں کی بنیاد پر ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو، کے لیے پاکستان کے اصولی اور سفارتی موقف کا اعادہ کیا۔

 انہوں نے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے اردن کے کردار کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ نامزد سفیر اردن اور فلسطین کے ساتھ پاکستان کے تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لیے بھرپور انداز میں خدمات انجام دیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

حکومت کا 2 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان

وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال کا دعویٰ، کراچی سب سے زیادہ ٹیکس دیتا ہے، حقیقت کیا ہے؟

اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، خطے کی صورتحال اور پاک سعودی تعلقات پر تبادلہ خیال

جنوبی وزیرستان:سیکیورٹی فورسز نے خودکش حملہ ناکام بنا دیا، 4 فتنہ الخوارج دہشتگرد ہلاک

مون سون بارشیں جاری، چناب میں درمیانے درجے کے سیلاب اور کئی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ

ویڈیو

وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال کا دعویٰ، کراچی سب سے زیادہ ٹیکس دیتا ہے، حقیقت کیا ہے؟

آزاد کشمیر الیکشن: گہما گہمی عروج پر پہنچ گئی، کس کا پلڑا بھاری؟

پہلا ٹیسٹ: برائن لارا اسٹیڈیم میں ویسٹ انڈیز کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری

کالم / تجزیہ

ہوا دان، منگھ، بادگیر یا بادکش

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں

مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کا ابھرتا ہوا کردار