پی آئی اے کو برطانیہ کے لیے پروازیں آپریٹ کرنے کی اجازت جلد مل جائےگی، خواجہ آصف

پیر 16 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر دفاع و ایوی ایشن خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی آئی اے کو یورپ کے لیے پروازیں آپریٹ کرنے کی اجازت کے بعد اب یوکے سے بھی جلد اجازت مل جائےگی۔

یہ بھی پڑھیں یورپ کے لیے پروازیں، پی آئی اے کا کڑا امتحان

قومی اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کچھ روز پہلے ہمیں یورپی یونین نے اجازت دی ہے، اب جنوری کے آخر میں برطانوی وفد بھی تفصیلی آڈٹ کرنے کے لیے آرہا ہے۔

خواجہ آصف نے کہاکہ پی آئی اے اب ایک منافع بخش ایئرلائن ہو جائے گی، اس وقت دو تین ایئرلائنز کی درخواستیں پڑی ہیں جو ان روٹس پر فلائٹس چلانا چاہتی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ کراچی تا اسکردو ہفتے میں دو فلائٹس ہیں، جبکہ کراچی سکھر 7 فلائٹس ہیں۔ قومی ایئرلائن کی 800 ارب کی ذمہ داری حکومت نے اٹھا لی ہے۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل یورپی یونین نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کو پروازیں چلانے کی اجازت دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں پی آئی اے کے یورپی سفر کا دوبارہ آغاز 10 جنوری کو پیرس روانگی سے ہوگا

یہ بھی یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے دور حکومت میں وزیر ایوی ایشن غلام سرور کے ایک متنازع بیان کے بعد یورپی یونین نے پی آئی اے کی پروازوں پر پابندی عائد کردی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp