پی آئی اے کے یورپی سفر کا دوبارہ آغاز 10 جنوری کو پیرس روانگی سے ہوگا

ہفتہ 7 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کے کارپوریٹ کمیونیکیشن ڈویژن نے پی آئی اے کی یورپ کے لیے پروازیں بحال ہونے کے بعد اعلان کیا ہے کہ پہلی پرواز 10 جنوری 2025 کو اسلام آباد سے پیرس روانہ ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے کی جانب سے کینیڈا سے پاکستان آنے والی فلائٹس پر خصوصی رعایت کا اعلان

پی آئی اے کے ترجمان عبداللہ حفیظ خان کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ابتدائی مرحلے میں ہفتہ وار 2 پروازیں آپریٹ کی جائیں گی جن کو بتدریج بڑھایا جائے گا۔ یہ پروازیں جمعہ اور اتوار کے دن چلائی جائیں گی۔

عبداللہ حفیظ خان نے کہا کہ ایئرلائن انتظامیہ نے پروازوں کا شیڈول مسافروں کی سہولت کے حساب سے انتہائی پر کشش مرتب کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد سے پرواز دن کے ساڑھے 11 بجے جبکہ پیرس سے اسلام آباد شام 6 بجے روانہ ہوا کرے گی۔

مزید پڑھیے: پاکستانیوں کے لیے خوشخبری: پی آئی اے کی یورپ کے لیے پروازوں پر عائد پابندی ختم

یاد رہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کی جانب سے یورپی یونین (ای یو) میں کام کرنے والی پاکستانی ایئرلائنز پرعائد پابندی اٹھانے کی درخواست کے حوالے سے یورپی ایوی ایشن اتھارٹی نے درخواست پر 29 نومبر کو 4 سال پہلے لگنے والی وہ پابندی اٹھا لی تھی۔

مزید پڑھیں: پی آئی اے کی نجکاری: بلیو ورلڈ سٹی کی 10ارب روپے کی بولی مسترد

برطانیہ اور یورپی یونین کے کئی دیگر ممالک نے سنہ 2020 میں پاکستانی پائلٹس کے لائسنس کے جعلی ہونے کے خدشات کے پیش نظر پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن معطل کر دیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp