امریکا، اسکول میں فائرنگ سے متعدد ہلاکتیں، حملہ آور کون تھا؟

منگل 17 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 امریکی ریاست وسکونسن کے اسکول میں ہونے والی فائرنگ میں حملہ آور سمیت 5 افراد ہلاک ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں:امریکا میں عوامی مقامات پر فائرنگ کے واقعات اور ہلاکتوں میں مسلسل اضافہ

میڈیا رپورٹ کے مطابق واقعہ امریکی ریاست وسکونسن میں پیش آیا، جہاں مڈیسن شہر کے ایک اسکول میں طالبعلم نے فائرنگ کر کے متعدد افراد کو ہلاک کردیا۔

فائرنگ کے اس واقعے میں خود حملہ آور کے مارے جانے کی اطلاعات ہیں، اس حوالے مڈیسن پولیس چیف شان بارنس نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے ہوئے کہا ہے کہ پولیس کی جانب سے کوئی فائرنگ نہیں کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:امریکا میں فائرنگ کا واقعہ، فرار ہونیوالا مطلوب شخص ہلاک

انہوں نے کہا مشتبہ حملہ آور اسکول کا ہی طالبعلم تھا جبکہ واقعہ میں زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس چیف  کے مطابق کرسمس کے نزدیک ایسا واقعہ بہت افسوسناک ہے اس واقعے کی تفصیلات جلد عوام کے سامنے لائی جائیں گی۔

امریکا میں عوامی مقامات پر فائرنگ میں اضافہ

امریکا میں تعلیمی اداروں اور عوامی مقامات پر اچانک فائرنگ کے واقعات اور اس کے نتیجے میں جانی نقصان میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

امریکا میں فائرنگ سے ہلاکتوں کے واقعات میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، فائرنگ کے مختلف واقعات میں اب تک بڑی تعداد میں افراد ہلاک جبکہ زخمی ہوچکے ہیں۔ ہلاکتوں میں اضافہ کس قدر زیادہ ہورہا ہے، اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ رواں سال کے پہلے 4 مہینوں میں فائرنگ سے ہلاکتوں کی تعداد 97 ہو گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز کیلیفورنیا کے ایک چھوٹے موجاوی صحرائی کمیونٹی میں 4 افراد کو گولی مار کر ہلاک کیا گیا، الاباما میں ایک 16 سالہ لڑکی کی سالگرہ پارٹی میں فائرنگ سے4 افراد ہلاک اور 32 زخمی ہو گئے ۔

نیش وِل کے ایک ایلیمنٹری اسکول میں 6 افراد کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا، ہلاک ہونے والے3 بچوں کی عمر 9سال تھی۔

اوکلاہوما کے دیہی علاقوں میں 7 افراد کی لاشیں ملی ہیں جنہیں گولی مار کر ہلاک کیا گیا ہے۔

فائرنگ کے ان متواتر واقعات سے لگتا ہے کہ 2023 میں امریکا میں فائرنگ کے نتیجے میں عام شہریوں کی ہلاکتیں 100 سے اوپر جا سکتی ہیں۔

دی ایسوسی ایٹڈ پریس اور یو ایس اے ٹوڈے کے نارتھ ایسٹرن یونیورسٹی کے اشتراک سے قائم کردہ ڈیٹا بیس کے مطابق امریکا میں گزشتہ ہفتے کے آخر میں موجاوی کی ہلاکتیں اجتماعی قتل کا 19واں واقعہ تھا۔

موجاوی میں فائرنگ سے ہلاکتیں امریکا میں 19واں اجتماعی قتل تھا، ان واقعات میں 97 افراد ہلاک ہوئے جو 2009  کے ابتدائی 4 ماہ کی نسبت کہیں زیادہ ہیں، واضح رہے کہ 2009میں اپریل کے آخر تک 17 واقعات میں 93 افراد مارے گئے تھے۔

ڈیٹا بیس کے مطابق امریکا کے علاقے پارک لینڈ میں 2006ء میں 2851افراد فائرنگ کے مختلف واقعات میں ہلاک ہو ئے تھے۔

اب 2023ء کے صرف 4 مہینوں میں امریکا میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں 97افراد ہلاک ہو ئے ہیں جس سے لگتا ہے کہ فائرنگ کے ایسے واقعات یوںہی  رونما ہوتے رہے تو یہ ہلاکتیں پورے سال میں 2006سے زیادہ ہو سکتی ہیں ۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سابق پی ایس ایل کرکٹر عرفان جونیئر پر گیند سے چھیڑ چھاڑ کے الزام میں 5 میچز کی پابندی

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بہترین قیادت فراہم کی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

وزیراعظم کی مصروفیات کے باعث وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس ملتوی

فرانس میں گھر کے مالک کو باغیچے میں دبایا گیا 8 لاکھ ڈالر مالیت کا سونا مل گیا

قازقستان کا ‘ابراہیم معاہدوں’ میں شمولیت اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات مضبوط بنانے کا عندیہ

ویڈیو

گیس کی عدم موجودگی میں گیزر بند، پانی کیسے کریں گرم؟ عوام کی رائے

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

وی ایکسکلوسیو: آئین زندہ دستاویز ہے، 27ویں کے بعد مزید ترامیم بھی لائی جاسکتی ہیں، مصطفیٰ کمال

کالم / تجزیہ

ممدانی کی جیت اور وہ خوشی جس پر اعتراض ہوا ؟ 

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟