صحافی ارشاد بھٹی نے سابقہ اداکارہ سے دوسری شادی کرلی

بدھ 18 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف صحافی و تجزیہ نگار ارشاد بھٹی نے سابقہ اداکارہ سماراج سے دوسری شادی کرلی۔

تفصیلات کے مطابق شادی کی تقریبات لاہور کی بادشاہی مسجد کے قریب واقع ریسٹورنٹ میں منعقد کی گئی جس میں قریبی دوست احباب اور رشتہ داروں نے شرکت کی۔

شادی کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں جس میں سماراج اورارشاد بھٹی کو فوٹوشوٹ کراتے دیکھا جاسکتا ہے۔ سابقہ اداکارہ سماراج نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی شادی کی ویڈیوز کو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں قرآنی آیت کا ترجمہ تحریر کیا ’اور ہم نے تمہیں جوڑوں میں پیدا کیا‘۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sama Raj (@thisissamaraj)

انہوں نے مزید لکھا کہ انہوں نے اللہ کی رضا کے لیے ایک دوسرے سے نکاح کیا ہے اللہ انہیں دنیا، آخرت اورجنت میں ساتھ رکھے۔ سابقہ اداکارہ کی پوسٹ کے مطابق دونوں کا نکاح 2ہفتے قبل ہوا تھا۔ سوشل میڈیا صارفین دونوں کو مبارکباد اور دعائیں دے رہے ہیں اور ان کی آنے والی زندگی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کررہے ہیں۔

ارشاد بھٹی اور سماراج کا ایک پرانا کلپ بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں میزبان ان کے پراجیکٹ ’دودھ پتی‘ کے بارے میں پوچھتے ہیں کہ وہ کب لانچ ہو رہا ہے۔ میزبان ارشاد بھٹی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ یہ ’پتی‘ ہیں جس پر صحافی کہتے ہیں ’ اللہ آپ کی زبان مبارک کرے‘۔

واضح رہے ارشاد بھٹی کی پہلی اہلیہ 2022 میں انتقال کر گئی تھیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی ٹی آئی کا 8 فروری کو کوئی شو نہیں ہوگا، یہ پہیہ جام ہڑتال کی صلاحیت نہیں رکھتے، رانا ثنااللہ

پنجاب میں دھند کا راج برقرار، مختلف موٹرویز بند

امریکا کے بغیر روس اور چین کو نیٹو کا کوئی خوف نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

شفیع جان کا ٹی ٹی پی کو دہشتگرد تنظیم قرار دینے سے گریز، سلمان اکرم راجا نے مؤقف رد کردیا

بنگلہ دیش میں اپوزیشن جماعت بی این پی کے رہنما عزیز الرحمان فائرنگ سے جاں بحق

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟