امریکا میں عمر بڑھنے لگی، بنیادی وجہ کیا ہے؟

جمعہ 20 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا میں گزشتہ سال تقریباً 31 لاکھ امریکی شہریوں کی موت ہوئی جو اس سے ایک سال قبل کے مقابلے میں تقریباً ایک لاکھ 89 ہزار کم ہے۔ اموات کی شرح میں کمی کا رجحان تمام نسل اور قومیتوں، مرد و خواتین دونوں میں دیکھا گیا۔

وائس آف امریکا کی ایک رپورٹ کے مطابق امریکا میں گزشتہ سال متوقع عمر میں اضافہ ہوا اور ابتدائی اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ رواں سال بھی اس میں کچھ معمولی اضافہ ہو سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹیکنالوجی کی دنیا کی 10 بڑی کمپنیاں پاکستانیوں کی اوسط عمر سے بھی کم عمر

امریکا میں بیماریوں کی روک تھام کے ادارے سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریونشن (سی ڈی سی) کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال موت کی شرح کم ہونے کی کئی وجوہ ہیں۔

امریکا میں کوویڈ 19، امراض قلب اور منشیات کی اوورڈوز اموات کے بڑے اسباب میں شامل ہیں تاہم گزشتہ برس ان سب ہی اسباب کے باعث ہونے والی اموات کم ہوئی ہیں۔ اس کے نتیجے میں امریکیوں کی متوقع عمر میں تقریباً ایک سال کا اضافہ ہوا۔

ماہرین کہتے ہیں کہ اس سے کورونا وبا کے اثرات سے نکلنے کی بھی عکاسی ہوتی ہے لیکن ان کے بقول زندگی کی اوسط عمر ابھی تک وبا سے پہلے کی سطح پر واپس نہیں آئی ہے اور یہ ریکوری کی رفتار سست ہے۔

سی ڈی سی کے رابرڈ اینڈرسن کہتے ہیں کہ سال 2024 کے پہلے 10 مہینوں کے ابتدائی ڈیٹا سے ظاہر ہوتا ہے کہ ملک میں اس سال تقریباً 13 ہزار کم اموات ہوئی ہیں۔ تاہم سال کے باقی دنوں کا ڈیٹا آنے کے بعد یہ فرق مزید کم ہونے کا امکان ہے۔

سی ڈی سی کے قومی مرکز برائے صحت کے اعداد و شمار میں اموات کا جائزہ لینے والے اینڈرسن کہتے ہیں کہ اس کا مطلب ہے کہ سنہ 2024 کے لیے متوقع عمر میں ممکنہ طور پر اضافہ ہو جائے گا لیکن شاید یہ بہت زیادہ نہ ہو۔

مزید پڑھیے: دنیا کی آبادی سے متعلق اقوام متحدہ کی رپورٹ میں دلچسپ اور چونکا دینے والے انکشافات

لائف ایکسپیک ٹینسی یا متوقع عمر کا اندازہ بچے کی پیدائش کے سال ہونے والی شرح اموات کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔ اس حساب سے یہ پیشگوئی کی جا سکتی ہے کہ وہ بچہ کتنے سال تک زندہ رہے گا۔

متوقع عمر کو صحت عامہ کے بنیادی پیمانوں میں شامل کیا جاتا ہے۔

امریکا میں دہائیوں تک متوقع عمر میں ہر سال کم از کم تھوڑا بہت اضافہ ہوا ہے جس کی بنیادی وجہ طبی ایجادات اور صحت عامہ سے متعلق کیے گئے اقدامات تھے۔

سال 2014 میں سب سے زیادہ اوسط عمر ریکارڈ کی گئی جو تقریباً 79 سال تھی جس کے بعد یہ کئی برسوں تک نسبتاً مستحکم رہی۔ اس کے بعد کورونا وبا کے دوران اس میں کمی دیکھنے میں آئی اور سنہ 2021 میں اوسط عمر ساڑھے 76 سال تک آ گئی۔

بعد ازاں سال 2022 میں یہ بہتر ہوئی اور ساڑھے 77 سال تک پہنچ گئی اور نئی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال یہ تقریباً ساڑھے 78 سال تک پہنچ گئی۔

خواتین مردوں سے آگے

امریکا میں خواتین کی اوسط عمر مردوں سے کافی زیادہ ہے۔ خواتین کی اوسط عمر 81 سال سے زیادہ ہے جب کہ اس کے مقابلے میں مردوں کی عمر 76 سال کے اندر ہے۔

گزشتہ 5 برسوں میں 12 لاکھ سے زائد امریکیوں کی اموات کو کورونا وائرس سے منسلک کیا گیا تھا۔ ان اموات میں سے زیادہ تر 2020 اور 2021 میں قوت مدافعت بڑھانے اور ویکسی نیشن عام ہونے سے قبل ہوئی تھیں۔

کورونا وائرس ایک وقت میں اموات کی تیسری بڑی وجہ تھا۔ گزشتہ برس بتدریج کمی کے بعد کورونا سے ہونے والی 50 ہزار اموات کے بعد یہ امریکا میں موت کے بڑے اسباب میں 10 ویں نمبر پر رہا۔

اینڈرسن کہتے ہیں سال 2024 کے اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ اب تک کورونا وائرس سے تقریباً 30 ہزار اموات ہوئی ہیں۔ اگر یہی رفتار رہی تو اس سال خود کشی سے ہونے والی اموات کوویڈ 19 سے زیادہ ہو سکتی ہیں۔

مزید پڑھیں: دنیا کی معمر ترین خاتون کون ہیں؟

اگرچہ امراضِ قلب ملک میں اموات کی سب سے بڑی وجہ ہے لیکن سال 2023 میں دل کی بیماری سے مرنے والوں کی شرح میں تقریباً 3 فی صد کم ہوئی ہے۔

اینڈرسن کا کہنا ہے کہ کوویڈ 19 سے ہونے والی اموات کی شرح میں 73 فی صد کمی کے مقابلے میں بہت کم ہے۔ لیکن چوں کہ امراض قلب زیادہ لوگوں کو متاثر کرتا ہے لہٰذا چھوٹی تبدیلی بھی زیادہ اثر انداز ہو سکتی ہے۔

سی ڈی سی کی رپورٹ کے مطابق اوور ڈوز کی وجہ سے ہونے والی اموات میں بھی کمی ہوئی اور یہ سنہ 2023 میں یہ ایک لاکھ 5 ہزار تک آگئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

صومالی قزاقوں کو تاوان ادا نہیں کریں گے، پاکستان عالمی قوانین کا پابند ہے، اسحاق ڈار

ملک کے مختلف علاقوں میں 30 اگست سے 4 ستمبر تک بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری

وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی کا بند راستے کھولنے اور انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا اعلان، گرین بس سروس کا افتتاح کردیا

بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کے نائیکوپ فعال، ویزے کا بھی کوئی مسئلہ نہیں، تحریک انصاف کا منفی پروپیگنڈا بے نقاب

دیامیر بھاشا ڈیم کا 4500 میگاواٹ بجلی منصوبہ منسوخ نہیں ہوا، وزارتِ اقتصادی امور نے گمراہ کن دعوؤں کو مسترد کردیا

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں