کیا آپ کو اندازہ ہے، بھارتی اداکارہ تمنا بھاٹیا کے پاس کتنی دولت ہے؟

ہفتہ 21 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی ووڈ اور ساؤتھ انڈین سنیما کی معروف بھارتی اداکارہ تمنا بھاٹیا کو طویل عرصے سے ان کی شاندار اداکاری اور بے مثال فیشن سینس کی وجہ سے سراہا جاتا ہے اور ان کی لگژری کارروں سے لے کر ہائی اینڈ رئیل اسٹیٹ تک ان کی دولت اور طرز زندگی ان کے مداحوں کی توجہ کا مرکز بنی رہتی ہے۔

بھارتی اداکارہ تمنا بھاٹیا تقریبات اور سوشل میڈیا پر مشہور رہتی ہیں لیکن ان کے گلیمر کے علاوہ دولت اور پرتعیش لذتوں سے بھرا ہوا طرز زندگی بھی ایک دلچسپ کہانی بیان کرتا ہے۔

تمنا بھاٹیا نے اپنے کیریئر کا آغاز صرف 16 سال کی عمر میں 2005 کی فلم ’چاند سا روشن چہرا‘ سے کیا تھا۔

 گزشتہ برسوں میں انہوں نے ’باہوبلی‘، ’لسٹ اسٹوریز 2‘ اور ’ببلی باؤنسر‘ جیسی فلموں میں یادگار اداکاری کے ساتھ بالی ووڈ اور ساؤتھ انڈین سنیما میں اپنا نام بنایا ہے۔

ان کی 2024 میں ریلیز ہونے والی فلموں بشمول ’ویدا‘ اور نیٹ فلکس پر ’سکندر کا مقدر‘نے انہیں سرخیوں میں رکھا ہے۔

تمنا بھاٹیا کی زیادہ تر آمدنی ان کے فلمی پراجیکٹس اور برانڈ سے ہوتی ہے۔ معروف زیورات کے برانڈز، آن لائن شاپنگ پلیٹ فارمز اور الیکٹرانکس سے متعلق اشیا کے اشتہارات سے وہ بے شمار پیسا کما لیتی ہں۔

حال میں میں بھارتی میڈیا رپورٹس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ انہوں نے آئی پی ایل 2018 کی افتتاحی تقریب میں 10 منٹ کی پرفارمنس کے لیے 60،000 ڈالر لیے۔

ان کی دولت کی مزید عکاسی ان کی پرتعیش کاروں سے ہوتی ہے، جس میں 52,000 ڈالر مالیت کی بی ایم ڈبلیو 320 آئی، 123،000 ڈالر کی مرسڈیز بینز جی ایل ای اور 91،000 ڈالر مالیت کی رینج روور ڈسکوری اسپورٹ کار شامل ہیں۔

اداکارہ کے پاس رئیل اسٹیٹ بھی ہے، جس میں ممبئی کی ایک فلک بوس عمارت کی 14 ویں منزل پر ایک شاندار سی ویو اپارٹمنٹ بھی شامل ہے جس کی قیمت 2 ملین ڈالر ہے۔

اس کے علاوہ وہ ممبئی میں 940،000 ڈالر سے زیادہ مالیت کی دیگر جائیداد بھی رکھتی ہیں۔ تمنا بھاٹیا کے ڈیزائنر بیگ سے ان کی آمدنی میں ایک اور اضافہ ہوتا ہے، اس میں گچی، وائی ایس ایل اور چینل جیسے برانڈز شامل ہیں۔

2024 میں ان کی دولت کا تخمینہ تقریباً 14.5 ملین ڈالر کی دولت لگایا گیا ہے اور اس دولت میں مسلسل اضافہ ہی ہوتا چلا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افریقہ کی منڈیوں میں داخلے کا سنہری موقع، یوگنڈا کی پاکستان کو 25 سال تک ٹیکس چھوٹ سرمایہ کاری کی پیشکش

صومالی قزاقوں کو تاوان ادا نہیں کریں گے، پاکستان عالمی قوانین کا پابند ہے، اسحاق ڈار

ملک کے مختلف علاقوں میں 30 اگست سے 4 ستمبر تک بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری

وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی کا بند راستے کھولنے اور انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا اعلان، گرین بس سروس کا افتتاح کردیا

بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کے نائیکوپ فعال، ویزے کا بھی کوئی مسئلہ نہیں، تحریک انصاف کا منفی پروپیگنڈا بے نقاب

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں